سفیر قطر واپس لوٹ رہے ہیں

سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اپنےواپس بلائے ہوئے سفیروں کو دوبارہ قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

192860
سفیر قطر واپس لوٹ رہے ہیں

سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اپنےواپس بلائے ہوئے سفیروں کو دوبارہ قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کا ا علان خلیجی تعاون کونسل کے ریاض میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کونسل کا اس کے بعد کا اجلاس دوہا میں منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ 3 ممالک نے، گذشتہ ماہِ مارچ میں، قطر کی طرف سے ان ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو وجہ دکھا کر، اپنے سفیروں کو دوہا سے واپس بلا لیا تھا۔
مصر میں فوجی قبضے کے بعد خلیجی تعاون کمیٹی میں گذشتہ 30 سالوں میں پہلی دفعہ ایسے بحران کا سامنا ہوا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے مصر کی قابض انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا گیا جبکہ قطر کی طرف سے فوجی قبضے کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں