مصر: وادی سینا میں ہنگامی حالت کا نفاذ

مصر کے جزیرہ نما سینا میں گزشتہ روز فوجی چیک پوائنٹ پر ہونے والے دو دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے جس کے بعد علاقے میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت کا جبکہ شام پانچ بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے

170029
مصر: وادی سینا میں ہنگامی حالت کا نفاذ

مصر کے جزیرہ نما سینا میں گزشتہ روز فوجی چیک پوائنٹ پر ہونے والے دو دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔
ان حملوں میں متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
ان واقعات کے بعد علاقے میں تین ماہ کے لیے ہنگام حالت کا جبکہ شام پانچ بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔
صدر عبداالفتح السیسی نے ان فوجیوں کی ہلاکت پر م لک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
دریں اثنا، مصر نے غزہ کے ساتھ ملحقہ الرفاح کی سرحد کو بند کر دیا ہے ۔
ایک بیان کے مطابق، مصری مسلح افواج کی اعلی کونسل صدر سیسی کی قیادت میں جلد ہی ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں