مراکش اور الجزائر کے درمیان کشیدگی

مراکش اور الجزائر کے درمیان کشیدگی جاری ہے ۔۔ الجزائر کی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان مین بتایا گیا ہے کہ ہمارے چارج ڈی افیرز کو اعلی حکام نے الجزائر کے فوجیوں کیطرف سے مراکش کے شہریوں پر فائرنگ کرنے کے دعووں سے محسوس کی جانے والی بے چینی سے آگاہی کے لیے وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے ۔

163928
مراکش اور الجزائر کے درمیان کشیدگی

مراکش اور الجزائر کے درمیان کشیدگی جاری ہے ۔ا لجزائر میں موجود مراکش کے چارج ڈی افیرز کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے ۔ الجزائر کی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان مین بتایا گیا ہے کہ ہمارے چارج ڈی افیرز کو اعلی حکام نے الجزائر کے فوجیوں کیطرف سے مراکش کے شہریوں پر فائرنگ کرنے کے دعووں سے محسوس کی جانے والی بے چینی سے آگاہی کے لیے وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے سیکریٹری عبدالحمید سینوسی برکسی نے مراکش کیطرف سے کیے جانے والے دعووں کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ وہ مسلسل کیے جانے والے ان دعووں سے بے چینی محسوس کرتے ہیں ۔الجزائر اس قسم کی اشتعال انگیزیوں اور ہمسایہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہز گز اجازت نہیں دے گا ۔
مراکش کی حکومت نے سرحد پر الجزائر کے فوجیوں کیطرف سے شہریوں پر فائرنگ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں الجزائر کی حکومت نے مراکش کے ایک گروپ کیطرف سے پتھراو کے بعد فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں