عراق میں نئے وزیرداخلہ اوروزیردفاع کے ناموں کی پارلیمنٹ سے منظوری

عراق کے ارکانِ پارلیمان نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں شمالی شہر موصل سے تعلق رکھنے والے سنی رکنِ پارلیمان خالد العبیدی کی بطور وزیرِ دفاع اور شیعہ جماعتوں کے اتحاد سے تعلق رکھنے والے شیعہ رکنِ پارلیمان محمد الغبان کی وزیرِ دفاع کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی

162604
عراق میں نئے وزیرداخلہ اوروزیردفاع کے ناموں کی پارلیمنٹ سے منظوری

عراق میں نئے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے حیدر العبادی کی قیادت میں قائم ہونے والی قومی اتحاد حکومت کی کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔
عراق کے ارکانِ پارلیمان نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں شمالی شہر موصل سے تعلق رکھنے والے سنی رکنِ پارلیمان خالد العبیدی کی بطور وزیرِ دفاع اور شیعہ جماعتوں کے اتحاد سے تعلق رکھنے والے شیعہ رکنِ پارلیمان محمد الغبان کی وزیرِ دفاع کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی۔
عراقی پارلیمان نےگزشتہ ماہ نو منتخب وزیرِاعظم العبادی کی جانب سے پیش کی جانے والی کابینہ کے تقرر کی منظوری دیدی تھی لیکن حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے مابین ان دونوں طاقت ور وزارتوں کے حصول پر اندرونی رسہ کشی اور کشیدگی کے باعث ان عہدوں پر تقرر نہیں کیا گیا تھا۔
امکان ہے کہ نئے وزرا کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس سیاسی کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے گا اور سکیورٹی سے متعلق ملک کے اہم ترین عہدوں پر تقرریوں کے بعد عراقی حکومت دولتِ اسلامیہ کی صورت میں درپیش خطرے سے بہتر طور پر نبٹ سکے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں