کوبانی پر امریکی حملے جاری

دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول کوبانی پرامریکی طیاروں نے تازہ بمباری کی ہے جس سے دولت اسلامیہ کے جنگجو پسپائی اختیارکرگئے ہیں جبکہ اب بھی گھمسان کی زمینی جنگ جاری ہے

158747
 کوبانی پر امریکی حملے جاری

امریکی جنگی طیاروں نے ترکی اورعراق کی سرحد سے ملحقہ شامی قصبہ کوبانی پر 18 فضائی حملے کیے ہیں۔
دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول اس قصبے پرامریکی طیاروں نے تازہ بمباری کی ہے جس سے دولت اسلامیہ کے جنگجو پسپائی اختیارکرگئے ہیں جبکہ اب بھی گھمسان کی زمینی جنگ جاری ہے۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قصبہ میں کرد جنگجووں کی مدد کے سلسلے میں جہادیوں پر تازہ بمباری کی گئی ہے ان تازہ حملوں میں دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ 16 عمارتوں پر ان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صوبے حامہ میں ایک شامی رکن اسمبلی وارث الیونس کومسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا حملہ آوروں نے وارث الیونس کی گاڑی پراس وقت حملہ کیا جب وہ حامہ شہرکی طرف آ رہے تھے، وارث الیونس دمشق کی پارلیمان میں صوبہ حما کے ترجمان تھے

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں