عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے جاری ہیں ۔دیالہ کی تحصیل قارا تیپے میں عراقی کردستان محبان وطن یونین کی پارٹی کی عمارت پر داعش خود کش حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

154867
 عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے


عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے جاری ہیں ۔دیالہ کی تحصیل قارا تیپے میں عراقی کردستان محبان وطن یونین کی پارٹی کی عمارت پر داعش خود کش حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ دریں اثناء انبار کے علاقے میں ایک پولیس انسپیکٹر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسے نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہیلی کاپٹروں کیساتھ حملے کرتے ہوئے بغداد کے ہوائی اڈے پر داعش کے قبضے کی روک تھا م کی گئی ہے ۔انھوں نے اے بی سی ٹیلیویژن کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ بری جنگ ہونے کی صورت میں موصل کی جھڑپیں فیصلہ کن ثابت ہونگی ۔عراقی فوج موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے تیار ہے ۔امریکی مشیر ان کی رہبری کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شام کے شمال میں پروازوں کے لیے ممنوعہ علاقہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔دریں اثناء کرکیوک کے گورنر نجم الدین کریم نے بتایا ہے کہ داعش نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کرکیوک کے جنوب مغربی علاقے پر حملے کی تیاریاں کر لی ہیں لیکن ہم حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں