کوبانی میں کردگروپ ترک فوجیوں کی موجودگی کے خلاف ہیہں: جان کیری

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود کرد اور دیگر گروپ کوبانی میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے خواہاں نہیں ہیں۔ ترکی کوالیشن قوتوں میں سے ایک قوت ہے اور متعدد شعبوں میں اتحادی ممالک کی امداد بھی کر رہا ہے۔ ہمیں تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

153888
کوبانی میں کردگروپ ترک فوجیوں کی موجودگی کے خلاف ہیہں: جان کیری

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود کرد اور دیگر گروپ کوبانی میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے خواہاں نہیں ہیں۔
انہوں نے ترکی کے شام کو فوجی بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کوالیشن قوتوں میں سے ایک قوت ہے اور متعدد شعبوں میں اتحادی ممالک کی امداد بھی کر رہا ہے تاہم ایک بار بالکل واضح ہے کہ علاقے کے کرد اور دیگر گروپ جس میں عراقی اور شامی باشندے بھی شامل ہیں اس علاقے میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہمیں پر سکون طریقے سے تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ امریکہ کے خصوصی نمائندے جان ایلن نے انقرہ میں حکومتی حکام سے مذاکرات کیے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ حالات کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں