داؤد اولو: ترکی آنے والے مظلوموں کے لیے ترکی کے دروازے کھلے ہیں

داعش کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرنے والے شامی شہریوں کو پناہ دینے کی خاطر ترک وزیر اعظم نے آذربائیجان کے دورے کے دوران احکامات جاری کیے

133142
داؤد اولو: ترکی آنے والے مظلوموں کے لیے ترکی کے دروازے کھلے ہیں

مشکلات سے دو چار شامی شہریوں کے لیے ترکی نے اپنے دروازے کھولے ہیں۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے شام سے اپنی جانیں بچانے کی خاطر ترکی راہ فرار اختیار کرنے والے شامی بھائیوں کو پناہ دینے کے احکامات آذربائیجان کے دورے کے دوران جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی تفریق کیر بغیر سب سے بغلگیر ہوں۔ کیونکہ ہم نے آج تک ترکی میں پناہ لینے والے لاکھوں شامی بھائیوں کے ساتھ کبھی اس قسم کی تفریق بازی سے کام نہیں لیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ ترکی جب تک طاقتور ہے وہ مظلوموں کی طرف امدادی ہاتھ بڑھانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں