امریکہ کی عراقی متاثرین کو خوردنی اشیا کی امداد

امریکی کارگو طیاروں نے اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے عراقی شہریوں کو فضا سے بھاری مقدار میں خوراک کی امداد فراہم کی ہے

84367
امریکہ کی عراقی متاثرین کو خوردنی اشیا کی امداد

متحدہ امریکہ نے عراق میں دوسری بار فضا سے امدادی پیکٹوں کی تقسیم کی ہے۔
فضا سے چھوڑے گئے پیکٹوں کو سنجار پہاڑی سلسلوں میں محصور ہو کر رہنے والے عراقی شہریوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کے  جاری کردہ ایک تحریری اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ دو کارگو طیاروں کے ذریعے 72 امدادی پیکٹوں کو متاثرہ علاقوں کے قریب چھوڑا گیا ہے۔
اس طرح 28 ہزار 224 سینڈوچ اور 6 ٹن پینے کا پانی ضرورت مندوں تک پہنچایا گیا ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ داعش تنظیم سے راہ فرار اختیار کرنے والے عراقی شہریوں کی امداد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
دریں اثناء امریکی نائب صدر جو بائڈن نے عراق صدر فواد معصوم سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے معصوم عراقی عوام کو داعش تنظیم کے خلاف تحفظ فراہم کرنے اور اس کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھے جانے کے معاملے میں ضمانتوں کا ایک بار پھر اعادہ کیا  ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں