عراق: مختلف حملوں میں درجنوں ہلاک سینکڑوں زخمی

عراقی دارلحکومت بغداد کےمضافات میں مختلف بم دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے

82181
 عراق: مختلف حملوں میں درجنوں ہلاک سینکڑوں زخمی

عراقی دارلحکومت بغداد کےمضافات میں مختلف بم دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
خبر کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے موصل پر قابض شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کے بعد دارلحکومت بغداد کے نواحی علاقوں میں چار کار بم دھماکوں سمیت پانچ دھماکے ہوئے۔
بغداد پولیس کے مطابق صدر نامی علاقے میں دوکار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اکتیس افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
دوسرا دھماکہ عور کے علاقے میں ہوا جس میں نو افراد کی جان گئی۔
شہر کے جنوب مشرقی علاقوں میں بھی یکے بعد دیگرے دومزید کار بم دھماکوں میں نو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑشوں زخمی ہوگئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں