فواد معصوم عراق کے نئے صدر

عراقی پارلیمان نے بزرگ کرد سیاستدان فواد معصوم کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے

69995
فواد معصوم عراق کے نئے صدر

عراقی پارلیمان نے بزرگ کرد سیاستدان فواد معصوم کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے ۔
نئے صدر کے انتخاب کے لئے عراقی پارلیمان میں ووٹنگ ہوئی جس کے بعد اسپیکر سلیم الجبوری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کردستان محب وطن پارٹی کے فواد معصوم نے ووٹنگ میں 211 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کے حق میں 17 ووٹ ڈالے گئے۔
گزشتہ روز دونوں بڑی کرد جماعتوں نے ان کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد ان کا انتخاب یقینی ہوگیا جس کے نتیجے میں فواد معصوم سبکدوش ہونے والے جلال طالبانی کی جگہ صدارتی منصب سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ 1938 میں پیدا ہونے والے فواد معصوم کو 2 دہائی قبل صدام حسین کے دور حکومت میں خود مختار شمالی عراق کا پہلا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا اور اب صدر کی حیثیت سے ان کے انتخاب کے بعد عراق میں نئی حکومت کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں