عراق:داعش کی پیش قدمی جاری

دولت اسلامیہ برائے عراق و شام بغداد کے ساتھ ساتھ دیالہ کی جانب بھی پیش قدمی کر رہی ہے

108564
 عراق:داعش کی  پیش قدمی جاری

دولت اسلامیہ برائے عراق و شام بغداد کے ساتھ ساتھ دیالہ کی جانب بھی پیش قدمی کر رہی ہے ۔
دعوی کیا گیا ہے کہ داعش نے ترکمین قصبے منصوریہ کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
جبکہ عراقی حکام نے قدرتی گیس کے ایک پروسیسنگ پلانٹ کو عسکریت پسندوں کے قبضے میں لینے کی خبر کی تردید کی ہے۔
موصل کی تحصیل قارا قوش میں بھی کردوں اور داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
عسکریت پسندوں کے حملوں سے بچنے کےلیے ہزاروں کی تعداد میں افراد اربیل کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب شامی طیاروں کی قائم نامی شہر میں داعش کے اڈوں پر بمباری پر امریکہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ کسی دیگر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہمارا حق نہیں البتہ خدشہ ہے کہ داعش پورے خطے کےلیے ایک خطرہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ولیئم ہیگ نے بھی عراق کا اچانک دورہ کیا جس کے سلسلے میں وہ آج اربیل روانہ ہونگے۔
عراقی پارلیمان آئندہ منگل کو صدر کے انتخاب کےلیے اجلاس طلب کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں