بشارالاسد تیسری بار صدر منتخب ہو گئے

شامی صدر بشارالاسد نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انھوں نے 88.7 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ملک کی دستوری عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح 73.42 فی صد رہی ہے

83259
بشارالاسد تیسری بار  صدر منتخب ہو گئے

شامی صدر بشارالاسد نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انھوں نے 88.7 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ملک کی دستوری عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح 73.42 فی صد رہی ہے۔
شامی پارلیمان کے اسپیکر نے گزشتہ شب بشارالاسد کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ گزشتہ منگل کو ہوئی تھی اور رات تک ووٹ ڈالے جاتے رہے تھے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا تھا۔
بشارالاسد نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد شامیوں سے کہا کہ وہ ہمارے اخلاقی معیار کے مطابق خوشیاں منائیں لیکن ہوائی فائرنگ سے گریز کریں کیونکہ اس سے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے خانہ جنگی کا شکار شام میں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر کڑی تنقید کی ہے اور انھیں ایک ناکام حرکت قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان انتخابات کو شفاف نہیں کہا جاسکتا کیونکہ لاکھوں لوگ تو ووٹ ڈالنے کے موقع سے ہی محروم کردیے گئے تھے۔
انھوں نے لبنان کے ایک روزہ دورے کے موقع پر بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سے ایک روز قبل کچھ تبدیل ہوا تھا اور نہ ان کے ایک روز بعد کچھ تبدیل ہوا ہے تنازعہ اسی طرح برقرار ہے جبکہ دہشت گردی اور ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جوں کا توں جاری ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں