لبنان، شامی مہاجرین پولنگ کے لیے مت جائیں

شام میں دو روز بعد منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل مختلف پیش رفتوں کا سلسلہ جاری ہے

79580
لبنان، شامی مہاجرین پولنگ کے لیے مت جائیں

شام میں منعقد ہونے واکے متنازعہ صدارتی انتخابات سے دو روز پیشتر لبنان نے شامی مہاجرین کو متنبہ کیا ہے۔
لبنانی حکام نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے شام جانے والے مہاجرین کو دوبارہ لبنان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
لبنان نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی مہاجر پولنگ میں حصہ لینے کے لیے شام گیا وہ لبنان میں مہاجر کی حیثیت کو کھو دے گا۔
دریں اثناء صدارتی امیدوار حسن الا نوری کے اپنے خریف بشارالاسد کے لیے تعریفی الفاظ صرف کرنے کے عمل نے سب کو ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔
حسن الا نوری کا کہنا تھا کہ "مجھے علم ہے کہ میرا خریف طاقتور ہے، میرا مقابلہ چودہ برسوں سے ملکی نظام کو چلانے والے ایک صدر سے ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اسد نے سیاسی اعتبار سے ملکی نظام کو احسن طریقے سے چلایا ہے، تا ہم گزشتہ دس برسوں سے ملکی معیشت مندی کی شکار ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں