عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 20.08.2021
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 20.08.2021
۔۔۔ لے فگارو: فرانس کووِڈ۔19 کے تشویشناک ویریئنٹوں کی وجہ سے مراکش اور الجزائر کو ریڈ لسٹ میں شامل کر رہا ہے۔
۔۔۔ فرانس 24: فرانس میں ایک طرف نئے تعلیمی سال کے آغاز میں صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں تو دوسری طرف کووِڈ۔19 ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے تشویش محسوس کی جا رہی ہے۔
۔۔۔ لے موند: فرانس کے علاقے وار میں لگی جنگلاتی آگ کے بارے میں فائر بریگیڈ عملے نے کہا ہے کہ جمعے سے اتوار تک کا عرصہ خطرے سے بھرپور ہو گا۔
۔۔۔الدستور: جی ۔7 ممالک نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے خواہش مندوں کے محفوظ اخراج کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔ القدس العربی: اسرائیل کے فضائی حملے، شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف کو ہدف بنایا گیا۔
۔۔۔الجزیرہ ٹیلی ویژن: یورپ کے نئے افغانستان سے متعلق خدشات، روس اور چین کا اثر و نفوذ، منشیات، مہاجرین اور دہشت گردی۔
۔۔۔ ازوستیا: اسپین وزارت خارجہ کے فیصلے کی وجہ سے روسی جنگی جہازوں کو افریقہ کے شمالی ساحل کی بندرگاہ جیوٹا پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
۔۔۔ تاس: روس کے صدر ولادی میر پوتن اور جرمن چانسلر اینگیلا مرکل آج ماسکو میں ملاقات کریں گے، مذاکرات میں باہمی تعاون اور عالمی ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ دونوں سربراہان کے درمیان یہ ملاقات کووِڈ۔19 وباء کے آغاز سے اب تک کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔
۔۔۔ آر بی کے: رشئیہ فیڈریشن وفاقی سکیورٹی بیورو نے، دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی اسپیشل فورسز کی طرف سے سوویت شہریوں بائیولوجک اسلحے کے استعمال سے متعلق دستاویزات کو کھول دیا ہے۔
۔۔۔ آر ٹی ایل: افغانستان سے بھاری ہجرت کے امکان نے یورپی یونین میں بدحواسی اور انتشار پھیلا دیا۔
۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ یورپ کو واشنگٹن پر انحصار میں کمی کرنا چاہیے۔
۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمن وزارت اعظمیٰ پریس بیورو نے کہا ہے کہ چانسلر اینگیلا مرکل نے ماربرگ میں بائیون ٹیک ویکسین کی پیداواری تنصیب کا دورہ کیا اور پروفیسر اوعور شاہین اور اوزلیم تورے جی کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔ الپائس: اسپین نے افغان مہاجرین کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔ ٹیلے سُر: ارجنٹائن حکومت نے اساتذہ کی تنخواہوں میں 45.5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
۔۔۔ پرنسا لاطینا: برازیل، افغان مہاجرین کو انسانی ویزے دینے کا پروگرام بنا رہا ہے۔