عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 02.08.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 02.08.2021

1684052
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 02.08.2021

۔۔۔ ٹاگسچاو: ترکی، اٹلی، یونان ۔ بحیرہ روم  میں جنگلاتی آگ  بدستور جاری ہے۔

 

۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمنی نے ملک میں داخلے کے مقامات پر کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگا دی۔

 

۔۔۔ نیوز سائٹ ناو: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے سوٹزرلینڈ کو، قومی دن 'یکم اگست ' کی مبارکباد دی۔

 

۔۔۔ الریا القطریا: قطر بین الاقوامی تلاش و بچاو گروپ سے امدادی سامان سے لیس ٹیم جنگل کی آگ  پر قابو پانے میں مدد کے لئے ترکی پہنچ گئی ہے۔

 

۔۔۔ الزمان: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ عراق میں ہمارا جنگی مشن مکمل ہو گیا اور ایک نئے فوجی  تعاون کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

 

۔۔۔الوطن: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر یعنی  'ماسک، سماجی فاصلہ اور صفائی وغیرہ' پر عمل ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلاو کا سدباب کر سکتا ہے۔

 

۔۔۔ لے فگارو: وزیر داخلہ گیرالڈ ڈرمانین نے خانگی تشدد کے روک تھام کے لئے آج سے نئی تدابیر کے اطلاق کا اعلان کر دیا ہے۔

 

۔۔۔ لے سائر: مرکش کے شاہ کو مراکش اور الجزائر کے درمیان کشیدگی پر افسوس ہے۔

 

۔۔۔ ٹیلے سُر: وینزویلا کی خاتون ایتھلیٹ یولیمار روجاس نے عالمی ریکارڈ توڑ کر پہلا اولمپکس گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

 

۔۔۔ الپائس: فائزر اور ماڈرنا نے یورپی یونین کے ہاتھ فروخت کردہ کووِڈ  ویکسین کی قیمت  بڑھا دی۔

 

۔۔۔ ایجنسی ای ایف ای: اگرچہ بعض علاقوں میں تاحال کیسز کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود اسپین میں کووِڈ۔19 کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

 

۔۔۔ انٹر فیکس: روس کی سب سے بڑی گیس کمپنی گیسپروم نے 31 جولائی سے یورپی ممالک آسٹریا، جرمنی اور ہالینڈ کے زیرِ زمین ڈپووں میں گیس کی بھرائی کم کر دی ہے۔

 

۔۔۔ کامرسینٹ: ماسکو بلدیہ کے سربراہ سرگے سوبیانن نے کہا ہے کہ ماسکو کے کورونا وائرس مصارف 600 بلین رُبلے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

 

۔۔۔ ازوستیا: امریکی بحری بیڑے کے یورپی اور افریقی کمانڈر ایڈمرل رابرٹ بُرکے  نے ان شرائط کا اعلان کر دیا ہے کہ جن کے تحت نیٹو بحری جہاز روسی بحری بیڑے پر حملہ کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں