عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 30.07.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 30.07.2021

1682789
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 30.07.2021

۔۔۔ الریا القطریا: صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی دھونس دھمکیوں کے سامنے گردن نہیں جھکائے گا۔

۔۔۔ الزمان: دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل حملہ۔

۔۔۔ الوطن: بحرین نے وائرس کی وجہ سے 14 ممالک کے مسافروں  کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

۔۔۔   فرانس 24: سینیگال کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے مریضوں  کی کثرت۔

۔۔۔ لے ماتین: فرانس میں کووِڈ۔19  ویکیسن کے جعلی سرٹیفکیٹ کی تجارت کرنے والے شخص کو ایک سال سزائے قید سنا دی گئی۔

۔۔۔ لے فگارو: تحقیق کے مطابق جیلوں سے رہائی پانے والے مجرمین کا ایک تہائی اگلے سال دوبارہ جرم کرتا ہے۔

۔۔۔ زیڈ ڈی ایف: جرمنی میں کیمیائی فیکٹری کے فضلے کی تلفی کے حصے میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

۔۔۔ اے آر ڈی: جرمنی میں ماہِ جولائی میں افراط زر کی شرح 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ حالیہ 13 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گئی۔

۔۔۔ ذیٹ: 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو فائزر بائیون ٹیک کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔

۔۔۔ لنتا: روس کی خلائی ایجنسی روسکوس موس ناوکا ماڈل کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ اتصال کے دوران موٹروں کے خود کار شکل میں چلنے کی تحقیق کرے گی۔

۔۔۔ آر بی کے: ڈنمارک کے سابقہ وزیر خارجہ اوفے ایلےمان  جینز  نے یورپی ممالک سے "نارتھ اسٹریم۔2 منصوبے" کو روس کے لئے ایک پیروس فتح میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔ اسپورٹ: اولمپکس کھیلوں  کے پشت کے بل 200 میٹر کے تیراکی کے مقابلوں میں امریکی تیراک  ریان مرفی  نے گولڈ میڈل جیتنے والے روسی تیراک یوگینی ریلوف  کے ڈوپنگ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

۔۔۔ الموندو: عالمی ادارہ صحت نے ویکسین فہرست میں حاملہ خواتین کو پہلے  نمبر پر رکھا ہے۔

۔۔۔ انفوبائے: نئی دریافتوں سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد بھی ڈیلٹا ویرئینٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

۔۔۔ ٹیلے سُر : ارجنٹائن میں 18 سال سے زائد عمر کے 75 فیصد  سے زائد کو ویکسین لگا دی گئی۔



متعللقہ خبریں