عالمی ذرائع ابلاغ۔ 16.07.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 16.07.2021

1676234
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 16.07.2021

۔۔۔ لے سائر: بیلجئیم  میں  سیلاب سے مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی۔

۔۔۔ لے فگارو: کورونا وائرس کی وجہ سے بند آئفل ٹاور کو 16 جولائی بروز جمعہ سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ سابقہ کے مقابلے میں زائرین کی نصف تعداد آئفل ٹاور کی سیر کر سکے گی۔

۔۔۔ فرانس 24: تاریخ کے کم عمر ترین خلاء باز18 سالہ اولیور ڈیمن 20 جولائی کو امریکی ارب پتی جیف بیزوس کے ساتھ خلاء کا سفر کریں گے۔

۔۔۔ الدستور: اسرائیلی آبادکار، اسرائیلی فوج کے فراہم کردہ تحفظ کی وجہ سے خود کو مسجد اقصیٰ کے تمام صحنوں  میں آزادانہ داخلے کا حقدار سمجھتے ہیں۔

۔۔۔ الریا القطریا: لبنان میں سعد الحریری نے نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری واپس پلٹا دی۔

۔۔۔ القدس العربی: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے سعد الحریری کے حکومت بنانے کی ذمہ داری رد کرنے سے متعلق جاری کردہ بیان کے بعد بعض سڑکوں بلاک کر دیا۔

۔۔۔ الپائس: اسپین میں عوامی پارٹی اور سیٹیزن پارٹی نے حکومت کے اصلاحات  پلان پر بعض قوانین میں تبدیلی کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔

۔۔۔ الموندو: اسپین محکمہ شماریات کے مطابق ہر دس ہسپانوی باشندوں میں سے ایک کو 2020 میں مادی مسائل کا سامنا ہوا اور غربت کی شرح 2008 سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

۔۔۔ ٹیلے سُر: گوئٹے مالا آئینی عدالت نے صدر آلیجانڈرو گائیماٹے  سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین  کی تعداد کو محدود کرنے کے لئے کئے گئے فیصلے کو صفائی کی عدالت میں لے جانے  کا فیصلہ کیا ہے

۔۔۔ بِلڈ: جرمنی میں سیلاب کے نتیجے میں نقصان کے اعداد و شمار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جرمن مسلح افواج ، امدادی کاموں کے لئے مزید 850 فوجیوں کو سیلاب زدہ علاقے میں بھیج رہی ہیں۔

۔۔۔ فرینکفرٹ رنڈز چاو: موسمیاتی تبدیلیاں، جیسا کہ مغربی جرمنی اور ہمسایہ ممالک  میں دیکھنے میں آ رہا ہے،  موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی آفات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمن چانسلر مرکل نے گرم جوش پیغامات کے ساتھ دورہ امریکہ کا آغاز کیا۔ جون ہوپکنز یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرتے ہوئے مرکل نے امریکہ۔ یورپ تعلقات میں مضبوطی کا ذکر کیا۔ جو بائڈن نے بھی جرمنی ۔امریکہ تعلقات کو فولادی قرار دیا۔

۔۔۔تاس: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ نارتھ اسٹریم ۔2 کے براستہ یوکرائن روسی گیس  کی ٹرانسفر کی جگہ سنبھالنے جیسا کوئی خیال موجود نہیں ہے۔

۔۔۔ ازوستیا: افغانستان، ازبکستان، امریکہ اور پاکستان نے افغانستان میں امن مرحلے کے ساتھ تعاون کے لئے ایک نیا چار فریقی پلیٹ فورم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔ ریا نوستی: یوکرائن کے سہ فریقی رابطہ گروپ کے نمائندہ الیکسی آریسٹووِچ نے کہا ہے کہ چانسلر اینگیلا مرکل نے روس کو یوکرائن پر ترجیح دی اور یوکرائن کے مفادات کی توہین کی ہے۔



متعللقہ خبریں