عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

07.07.2021

1671474
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربی: شمالی عراق کے عربیل ہوائی اڈے پر میزائل حملہ۔۔

القدس العربی: ایران نے  بین الااقوامی ایٹمی توانائی ادارے   کو 20 فیصد تک یورینیم کی افزودگی  کی اطلاع دی ہے۔۔ تو واشنگٹن نے اس بیان کو ’’ایک غلط واپسی قدم‘‘ قرار دیا  ہے

الدستور: سلطنتِ عمان نے کورونا وبا کے خلاف تدابیر کے پیش نظر عید الضحیٰ کے دوران مکمل طور پر  لاک ڈاؤن  پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے

ریانو وسطی: روسی وزیرِ خارجہ سرگئے لاوروف  کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالات تیزی سے ابترہوتے جا رہے ہیں

ویدو موستی: روس نے 10 جولائی کے بعد بیرون ملک کا سفر کرنے والوں   میں سے   ویکسین لگنے یا پھر کورونا  وائرس   سے صحت یاب ہونے والوں کو  وطن واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ سے مثتثنیٰ قرار دے دیا

از وسطیہ: یوکیرین  کی جانب سے روس مخالف ایک مسودہ قرار داد کو ایجنڈے  میں لائے جانے پر  روسی وفد نے  یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا

الا پائس: اسپین میں کورونا تدابیر:  کاتالونیا اس اختتام الہفتہ سے تمام تر نائٹ کلبوں کو دوبار ہ سے بند کر رہا ہے

انفو بائے: کولمبیا میں  آبروریزی  کے مرتکب اور بچوں کے قاتلوں  کے  لیے عمر قید کی سزا پر عمل درآمد  شروع

الا مارکا: یورو 2020: اٹلی ۔ اسپین میچ  معینہ مدت میں ایک۔ ایک سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹیوں سے ہوا اور اسپین  ٹورنا منٹ سے باہر ہو گیا

فرانس 24: یورو2020، اٹلی نے اسپین کو شکست دیتے ہوئے اپنا نام فائنل میں درج کرا لیا

لے پیریزیئن: فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں  کورونا وبا کے نمایاں طور پر جانبر ہونا حکام کے لیے باعثِ تشویش

لے موند:  اسپین میں  کورونا  ایک بار پھر خطرناک طریقے سے پھیل رہا ہے

دوئچے ویلے: جرمنی نے 5 ممالک کے لیے سیر وسیاحت کی پابندیوں میں نرمی لائی ہے

تاگیس چاؤ:  بیلا روس کے صدرِ مملکت الیگزنڈر لوکا شینکو   پابندیوں کے جواب میں  جرمنی  کو مہاجرین  کے ساتھ چیلنج کر رہے ہیں

تاگیس اشپیگل : جرمنی  میں صوبائی حکومتیں 25 ہزار تماشائیوں   کی شمولیت کی حامل سرگرمیوں کی اجازت  دینے کی خواہاں

 

 



متعللقہ خبریں