عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 10.06.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1655329
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 10.06.2021

  عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی اہم شہہ سرخِوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

ڈوئچ اویلے: صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان 14 جون کو برسلز میں ہونے والی ون ٹو ون پہلی ملاقات کے لئے الٹی گنتی جاری ہے ، انقرہ  اور واشنگٹن  کے درمیان  "تاریخی سفارتی مذاکرات۔"

 

ٹیگزشاو جرمنی:  جرمنی کی ریاست ہیسن میں نسل پرستانہ پیغام رسانی گروپوں میں پوسٹ شیئر کرنے کے شبے میں 20 پولیس افسران کے گھروں اور کام کے مقامات کی تلاشی لی گئی۔

 

ہینڈلز بلٹ ڈاٹ کام: دنیا کے سب سے بڑے آٹوموبائل  سپلائی کرنے والی کمپنی بوش نے 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری سے جرمنی میں ایک چپ مینوفیکچرنگ فیکٹری قائم کی ہے۔

فرانس 24: منفرد کاروائی   یا پھر  گہرے غصے کا اظہار؟ فرانسیسی صدر ایمنیل میکرون کو تھپڑ مارنے کے واقعے نے فرانس کو تقسیم کردیا ۔

 

لی مونڈے: امریکہ کے صدر جو بائیڈن ، " روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے یورپ کے ساتھ اتحاد قائم کرنے سے متعلق آگاہی چاہتے ہیں۔

 

لے ماتین: سوئٹزرلینڈ کے شہر  جنیوا میں ملیریا کے کیسوں میں خوفناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

الجزیرہ: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ،  واشنگٹن کا  پرسکون رہنے کا  مطالبہ۔

 

الجزیرہ: شام کے علاقے حسیکہ میں گشتی گاڑی کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں ، ایک روسی فوجی ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے۔

الریایا (قطر): فلسطین میں اقوام متحدہ (یو این) کے انسانی ہم آہنگی کے رہنما لن ہیسٹنگز نے عالمی برادری اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے عوام کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔

 

ال منڈو (اسپین): اسپین میں سائنس دانوں نے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جس کی مدد سے بہت سارے لوگوں کے کرونا وائرس کی علامت  ظاہر کیے بغیر  مرض سے گزرنے کا پتہ چلتا ہے۔

 

ایل پائس (اسپین): یورپی پارلیمنٹ نے ہسپانوی سرحدی شہر سیؤٹا میں مہاجر بحران میں مراکش کے رویے کو غلط قرار دیا ہے۔

 

ایل نسیونال (وینزویلا): پیرو انتخابات میں شکست خوردہ پہلو کیکو فوجی موری   دو لاکھ  تک ووٹوں کو ضائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

گیزتا روس: روس اور ترکی کے درمیان جولائی میں پروازیں شروع ہوسکتی ہیں۔

کومسولمسکایا پراوڈا: روسی صدر ولادیمیر پوتین: ‘مجھے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کرنے کے لئے بہت مواد موجود ہے ، روس اور یوکرائن کے تعلقات میں کئِ ایک مسائل ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔

 

روسسکایا گیزیتا: ماسکو سٹی عدالت نے روسی کی اپوزیشن کے رہنما الیکسی ناوالنی کے زیر کنٹرول فنڈز کو انتہا پسندانہ قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں