عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 04.05.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1633540
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 04.05.2021

 عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

الدستور (اردن): اسرائیلی بحریہ سے تعلق رکھنے والی کشتیوں نے فلسطین کے علاقے غزہ کے ساحل سے ماہی گیری کشتیوں پر فائرنگ کردی۔

 

القدس العربی (عرب۔ برطانوی اخبار):ریاست ورجینیا میں امریکہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے صدر دفتر میں دراندازی کی کوشش کو روک دیا گیا۔

 

الرایا القطریہ  (قطر نیوز) عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ۔

 

لی مونڈے: تنقید کے بعد ، امریکہ کے صدر ، جو بائیڈن نے ، بالآخر اپنے ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد بڑھاکر 62،500 کردی۔

 

لی فگارو: کویڈ 19 کو لیبارٹری سے لیک کرنے کے امکانات ، ایک بار  پھر ایجنڈے میں شامل ۔

 

ایل پائس ، اسپین: اسپین نے کوویڈ ۔19 ویکسی نیشن کا اپنا پہلا  ہدف حاصل کرلیا: 5 ملین افراد کو دو خوراکوں پر مشتمل ویکسی نیشن  مکمل ۔

 

ایل منڈو ، اسپین: میڈرڈ کے ریجنل انتخابات کے لئے کوویڈ 19 کے اقدامات: 7.700 افسر ، 5 لاکھ ماسک اور 45 ہزار تقسیم کردیے گئے ۔

ٹیلی سور ، وینزویلا: امریکہ تارکین وطن کے خاندانوں کو (سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  دور میں الگ کیے جانے والے) خاندانوں کو یکجا  کررہا ہے۔

 

ویلٹ جرمنی : جرمنی کے شہر میونخ میں منایا جانے والا عالمی سطح پر مشہور اکتوبرفیسٹ  کوویڈ 19 کے باعث رواں سال نہیں ہوگا۔

 

سڈڈیوسے زیئتونگ: جرمن حکومت کوویڈ 19 کی روک تھام کے لیے ویکسین لگوانے  والوں کے لئے مستثنیات کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جرمنی کا سفر: یورپی یونین میں غیر منظور شدہ  ویکسین  کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

روس ٹوڈے (آر ٹی): روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زہارووا نے کہا ہے کہ روسی حکومت ابھی بھی سوئفٹ (بینکوں کے مابین الیکٹرانک فنڈ کی منتقلی کا معیار مہیا کرنے والا نظام) سے خارج ہونے کے امکان کو ایک مفروضے کے طور پر دیکھتی ہے ، لیکن اسکے نقصانات اور خطرات کو   کم کرنے  کے لیے اپنی کاروائِ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

طاس  ایجنسی: آرمینیائی چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے سربراہ مملکت کے خلاف دوہری شہریت رکھنے کی وجہ سے  مقدمہ دائر  کردیا ۔ صدر آرمین سارکسیان نے  اپنی برطانوی شہریت کو عوام سے خفیہ رکھا ہے۔

 

آر بی کے نیوز سائٹ: جی 7 وزرائے خارجہ مکمل اجلاس میں روس کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں