عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

31.03.2021

1612019
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

عربی اخبارات۔۔

القدس العربی:  اسرائیل  نے ایران کی دھمکیوں کو جواز بناتے ہوئے  متحدہ عرب امارات  اور بحرین کا سفر نہ کرنے پر مبنی انتباہ جاری کر دیا

الرایہ:  حکومت ِ قطر کا شامی شہریوں کی مشکلات  میں کمی لانے کے  زیر مقصد ایک سو ملین ڈالر کی امداد کا عندیہ

الجزیرہ :  حماس:  ہم کسی بھی بہانے سے فلسطین میں  عام انتخابات کے انقعاد کو مسترد کرتے ہیں

ہسپانوی اخبارات۔۔۔

الاپائس: یورپی یونین کا  اسپین سے وسیع پیمانے کی اور نمایاں  سطح کی اصلاحات  پر عمل درآمد کا مطالبہ

الا موندو:   اسپین کی اپنے شہریوں کو  فوجی بغاوت کے بعد خانہ جنگی کے جاری ہونے والے میانمار سے روانگی اختیار کرنے کی تلقین

تیلے سُر: ونیزویلا کے صدر نکولا مادورو:  ونیزویلا اور روس  نے حکمت عملی کے شعبے میں 12 باہمی تعاون معاہدے قائم کیے ہیں

جرمن میڈیا۔۔

دوئچے ویلے: بائیون ٹیک کے بانی اور ناظم  اعور شاہین نے یورپ میں  بڑھنے والے کورونا واقعات کی جانب اشارہ دیتے  ہوئے  اداروں کے پاس موجود تمام تر ویکسین کو استعمال کرنے کی اپیل کی  اور انہوں نے موسم گرما کے حوالے سے خبردار بھی کیا۔

سود دوئچے زائی تنگ: جرمنی میں  60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے آسڑا زنیکا ویکسین  لگائے جانے کا مشورہ

ویلٹ: شامی مہاجر طارق الاوز نسل پرستوں کی دھمکیوں کے باعث  گرین پارٹی سے وفاقی اسمبلی  میں اپنی امیدواری سے  دستبردار

روسی میڈیا۔۔۔

روسی یاسقایا: صدر ولا دیمر پوتن نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے ہمراہ اسپوتنک وی ویکسین، یوکیرین اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر غور کیا

ریگنوم:  روزنامہ دی ہِل کی خبر کے مطابق متحدہ امریکہ  کی تقریباً 30 تنظیموں نے امریکی صدر جو بائڈن  سے روس کے ساتھ تعمیری ڈائیلاگ قائم کرنے کی  اپیل کی ہے

کومرسانت:  روس میں کورونا  وائرس کے برخلاف پہلے حیوانات  ویکسین کی توثیق

لے فیگارو: کورونا وائرس کے حوالے سے یورپ میں  سرحدی کنٹرول میں  سختی

فرانسیسی اخبارات۔۔۔

لے پیری زیئن : موٹاپے  کی شرح بلند ہونے والے ممالک میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد زیادہ ہونے کا تعین

فرانس 24: سربیا میں مہاجرین بھی کورونا  ویکسین مہم  میں شامل

 

 



متعللقہ خبریں