عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 08.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 08.03.2021

1597096
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 08.03.2021

*** الریا القطریا: صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یورپیوں سے اپیل، شامی مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

 

*** وطن: عالمی ادارہ صحت  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے 2 عالمی جنگوں سے زیادہ منفی نفسیاتی اثرات پیدا کئے ہیں۔

 

*** المستقبل: سعودی عرب نے کل سے کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کو درجہ بہ درجہ ہٹانا شروع کر دیا  ہے۔

 

*** نیوز سائٹ بلڈ: جرمنی میں کورونا وائرس ویکسین مہم میں بد نظمی، ریاستیں کئی ملین  ویکسین ٹیکے موجود ہونے کے باوجود اپائنٹمنٹ سسٹم میں کوتاہیوں کی وجہ سے شہریوں کو  ویکسین لگوانے کے لئےوقت  نہیں دے پا رہیں۔

 

*** ڈوئچے ویلے: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے 8 مارچ عالمی یومِ نسواں سے ایک روز قبل  کے خطاب میں "مساوی مواقع"  کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ فیصلوں کے مراحل میں عورتوں کی شرکت  میں اضافے کی ضرورت ہے۔

 

*** نیوز سائٹ اشپیگل: یورپی یونین کمیشن  کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ ہم ماہِ اپریل سے ہر ماہ 100 ملین کورونا وائرس ویکسین کے منتظر ہیں۔

 

*** لا ونگارڈیا: اسپین میں کابینہ منگل کو ،سیاحت اور تجارت  کے لئے 11 ملین یورو  کے عوامی امدادی پیکیج کی منظوری دے گی۔

 

*** لا پاگینا: بولیویا میں صوبائی انتخابات، بیلٹ بکس، مرکزی علاقوں میں، حزب اختلاف  کو کامیاب ہوتا دکھا رہے ہیں۔

 

*** پرنسا لاطینا: وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز آج کیوبا کا سرکاری دورہ کریں گی۔

 

*** لاپارزئین: فرانس نے سلوواکیہ کو آسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کی  15000 خوراکیں فراہم کی ہیں۔

 

*** لے فگارو: سوٹزر لینڈ میں کروائی گئی رائے شماری میں نقاب کی ممانعت کو معمولی فرق کے ساتھ قبول کر لیا گیا ہے۔

 

*** فرانس 24: برطانیہ اور جرمنی میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر میں نرمی کر دی گئی۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ عالمی یومِ نسواں حقیقی اقدار اور اخلاقی اصولوں کے تحفظ کے لئے  ایک اہم روایت ہے۔

 

*** نیوز ایجنسی ریانووسٹی: برنٹ پیٹرول کی فی بیرل قیمت 71 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 

*** کامر سینٹ : نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ، سولر ونڈز سوفٹ وئیر  پر حملے کے جواب  میں آئندہ تین ہفتوں کے دوران روس کے نیٹ ورک  پر خفیہ سائبر حملہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔



متعللقہ خبریں