عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 15.02.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 15.02.2021

1583721
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 15.02.2021

*** الریا القطریا: 12.4ملین شامیوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

 

*** وطن: امریکہ میں کورونا وائرس ویکسین میڈیکل اسٹوروں پر فروخت ہو رہی ہے۔

 

*** المستقبل: امریکہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ہماری فورسز ایران کے خطرے سے نبٹ سکتیں ہیں۔

 

*** لے موند: فرانس میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے کمپیوٹر کے سامنے دوپہر کا کھانا کھانے کو دوبارہ سے  قانونی حیثیت دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں کام کی جگہ پر کھانا کھانا منع ہے۔

 

***لے فگارو: فرانس میں فوڈ بینکوں سے استفادہ کرنے والوں کے نصف نے ایک سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے  امداد طلب کر لی ہے۔

 

*** لے پارزئین : پیرس میں ایک ماں اور بچے پر حملے نے غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ وزیر برائے شہری امورمارلین سکیاپا  اور وزیر داخلہ گیرالڈ ڈارمینن کی طرف سے حملے کے خلاف ردعمل۔

 

*** الپائس:  کاتالونیا میں انتخابات، رواں اتوار   کاتالونیا میں منعقدہ انتخابات میں علیحدگی پسند دوبارہ سے مضبوط ہو گئے۔

 

***الموندو: کاتالونیا انتخابات میں اتحاد کی حامی PSC پارٹی جیت گئی لیکن اہم پوزیشنیں علیحدگی پسند وں کے ہاتھ میں چلی گئیں۔

 

***النکوئنل:وینزویلا نے روسی کورونا وائرس ویکسین سپٹنک۔وی کی پہلی کھیپ حاصل کر لی۔

 

*** نیوز سائٹ ٹاگسچاو: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے 9 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ہاناو حملے کی سالانہ یاد سے قبل جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ میں، مل جُل کر رہنے کے خواہش مند ہر شخص کو، نسلیت پرستی  کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دیتی ہوں۔

 

*** نیوز سائٹ گازیتا: روس کے فوجی حکام اور ڈیزائنروں نے میزائل حملے سے قبل خبر دینے والے وارننگ سسٹم کے تجربات مکمل کر لئے۔

 

*** نیو زسائٹ لنتا: روس نے کورونا وائرس کی وجہ سے آذربائیجان ا ور آرمینیا کے لئے بند پروازوں کو 15 فروری سے بحال کر دیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ ویسٹی: سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آنے والے زیادہ مہلک کووِڈ۔19 کی تشخیص میں مفید دنیا کا پہلا کورونا ٹیسٹ روس میں رجسٹر کر لیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں