عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 25.01.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 25.01.2021

1570512
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 25.01.2021

*** لے موند: ایشیا  میں منشیات  مافیا  کے شبے سے دنیا میں سب سے زیادہ مطلوب  افرادمیں سے 'سی چی لوپ' کو ہالینڈ میں گرفتار کر لیا گیا۔

 

***فرانس 24: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون  اور امریکہ کے صدر جو بائڈن  کے درمیان پہلی ٹیلی فونک ملاقات۔

 

*** لے سائر: بیلجئیم کے اسکولوں میں کورونا وائرس  سے متعلقہ اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

*** القدس العربی: امریکہ کے لئے اسرائیل کے نئے سفیر، امریکی صدر جو بائڈن کو پیش کرنے کے لئے  مطالبات کی فہرست کےساتھ واشنگٹن پہنچ گئے۔

 

*** الریا القطریا: قطر کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کی  بین الاقوامی سطح پر تعریف و تحسین۔

 

*** الدستور: یمن انتظامیہ اور حوثی وفود کے درمیان اردن میں مذاکرات شروع ہو گئے۔

 

*** الپائس: اسپین میں انگلینڈ میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے وباء کی تیسری  اور شدید ترین لہر کا سامنا۔

 

*** الیونیورسل: میکسیکو کے صدر 'لوپز اوربراڈور' سپٹنک وی ویکسین  کی خرید کے معاملے میں روس کے صدر ولادی میرپوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کریں گے۔

 

*** الٹیمپو: امریکہ میں  ٹرمپ  دور کی تدفین کے لئے سمت میں ہنگامی تبدیلی، نئے صدر جو بائڈن  نے درپیش بحران پر قابو پانے کے لئے 30 فیصلوں پر دستخط کر دئیے۔

 

*** ڈوئچے ویلے: انقرہ اور ایتھنز 5 سال کے بعد دوبارہ مذاکرات کی میز پر۔

 

*** نیوز سائٹ سٹٹ گارٹر۔نکرچٹن :  فٹبال دنیا کے اسٹار مسعود اوزدِل کی ترکی کے فٹبال کلب فینر باہچے میں باقاعدہ منتقلی ہو گئی۔

 

*** نیوز سائٹ ٹاگسچاو: جرمنی یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جو اینٹی کور دوا کے استعمال کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ گازیتا: فورتونا  بحری جہاز  نے ڈنمارک میں نارتھ اسٹریم ۔2 قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی۔

 

*** ازوستیا: روس میں فلاحی کاموں  کے نام سے غیر قانونی  طریقے سے عطیات جمع کرنے والوں  کو جرمانے کی سزا  ہو سکتی ہے۔

 

*** رشئین ٹو ڈے: روس کو، بین الاقوامی مون پروگرام کے دائرہ کار میں جاری اجلاسوں میں شرکت سے محروم کر دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں