عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 18.01.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 18.01.2021

1565819
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 18.01.2021

*** الریا القطریا: سعودی عرب قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کر رہا ہے۔

 

*** وطن: امریکہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈپریشن اور ذہنی دباو کورونا ویکیسن کے لئے جسمانی  ردعمل کو کمزور کر دیتا ہے۔

 

*** المستقبل: متحدہ عرب امارات کے روس کے سفیر وفات پا گئے۔

 

*** لے پارزئین: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون آج فرانس اسلام کونسل CFCM کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

 

*** لے سائر: برطانیہ میں زیادہ خطرناک کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد فلامین  میں متعدد اسکول بند کر دئیے گئے۔

 

*** الیونیورسل: گوئٹے مالا کے پولیس اہلکاروں نے براستہ ہونڈریس امریکہ پہنچنے کے خواہش مند اور تقریباً 9 ہزار مہاجرین پر مشتمل قافلے کو روکنے کے لئے تشدد کا استعمال کیا۔

 

*** انفوبائے: کووِڈ  ڈپریشن کے بارے میں ماہرین کی وارننگ، یہ وباء انسانیت کے حوالے سے اس وقت تک کاشدید ترین سماجی دباو  ہے۔

 

*** الموندو: اسپین کے علاقےاندلس  کا حکومت سے مطالبہ، کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کےلئے لاک ڈاون کو طے شدہ وقت سے زیادہ پہلے نافذ کیا جائے۔

 

*** نیوز سائٹ ٹاگسشاو: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی طرف سے' ویکسین لگوانے والوں کی لئے کورونا پابندیاں نرم کرنے 'کی  طلب کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا۔

 

*** ڈوئچے ویلے: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائڈن اپنے صدارتی فرائض کا آغاز کرنے کے پہلے دن مسلمان ممالک  کےلئے ویزے کی ممانعت کو کالعدم کر دیں گے۔

 

*** نیوز سائٹ ویلٹ: منگل کے دن جرمنی کی مرکزی حکومت اور  صوبائی حکومتیں کورونا وائرس تدابیر پر بحث کریں گی ۔ توقع ہے کہ تدابیر میں مزید سختی کر دی جائے گی۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: روسی حزب اختلاف سے الیکسی ناوالنی کو ماسکو کے شیرے منتے اوف ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

 

*** نیوز سائٹ کامر سینٹ: روس آج سے کورونا عوامی ویکسین مہم کا آغاز کر رہا ہے ۔ ویکسین لگوانے والے شہری سپٹنک وی اور ایپی ویک کورونا  نامی 2 ویکسینوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔

 

*** ریا نووستی: روسی سینیٹر الیکسی پشکوف نے کہا ہے کہ بائڈن دور میں امریکہ یوکرائن کو روس کے خلاف پہلے سے زیادہ استعمال کرے گا اور روس۔امریکہ تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں