عالمی ذرائع ابلاغ 04.01.21

عالمی ذرائع ابلاغ 04.01.21

1556907
عالمی ذرائع ابلاغ 04.01.21

***الریا القطریا: ترکی مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین کو ماہِ اپریل میں مارکیٹ میں لائے گا۔

 

*** وطن: عمان  وزارت صحت  کے مطابق ملک میں 7 ہزار 600 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی اور کسی قسم کے مابعد اثرات کا مشاہدہ نہیں ہوا۔

 

*** المستقبل: لبنان وزارت صحت نے کل 2 ہزار 870 کورونا کیسز اور 10 اموات کا اعلان کیا اور صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

 

*** الپائس: اسپین اور انگلیڈ برگزٹ کے بعد فوجی تعاون سمجھوتے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

 

*** الموندو:  ہسپانوی شہریوں کا 70 فیصد اسمبلی میں منظور ہونے والے نئے  حقِ خود کشی  سے متعلق قانون کی حمایت کرتا ہے۔

 

***ٹیلے سُر: کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا  کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 5 جنوری سے دوبارہ قرنطینہ میں چلا جائے گا۔ نیا قرنطینہ مرحلہ 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

 

*** نیوز سائٹ زیڈ ڈی ایف: جرمنی میں 2021 میں عام انتخابات کے ساتھ ساتھ 6 صوبوں میں صوبائی اسمبلی انتخابات کروائے جائیں گے۔

 

*** ڈوئچے ویلے : جرمن حکومت نے 2020 میں یمن اور لیبیا سمیت خانہ جنگیوں کے شکار یا خانہ جنگیوں کے فریق ممالک کے ہاتھ ایک بلین یورو سے زائد مالیت کے اسلحے کی فروخت کی۔

 

*** نیوز سائٹ ٹی ۔آن لائن: جرمن ماہرِ معتدی امراض کرسٹین ڈروسٹن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2021 کے پہلے نصف میں پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 

*** لے فگارو: ایک تحقیق کے مطابق فرانسیسیوں کی ایک بڑی اکثریت کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری ہے۔

 

*** لے سائر: بیلجئیم میں ویکسین مہم شروع ہو گئی ، مہم میں شرکت کی شرح توقع سے زیادہ

 

*** ٹریبیون ڈی جینویو: سوٹزر لینڈ کا ویکسین مہم شروع نہ کرنا ردعمل کا سبب بن رہا ہے۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی روس کے لئے پالیسی سابقہ امریکی حکومتوں کے مقابلےمیں سب سے زیادہ سخت تھی۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: کروشیا نے یکم جنوری 2021  سے امریکہ سے لیکوڈ قدرتی گیس کی خرید شروع کر کے یورپ میں قدرتی گیس کی منڈی میں روس کی حاکمیت پر ضرب لگائی ہے۔

 

*** نیوز ایجنسی ریا نووستی: سائنس دانوں اور ماہرین ارضیات کے ایک گروپ نے ترکی کے مغربی علاقے اُورلا ۔ چشمے  میں 2500 سالہ قدیم آفروڈٹ عبادت گاہ کے آثار دریافت کئے ہیں۔  

 



متعللقہ خبریں