عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 14.12.2020

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 14.12.2020

1545150
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 14.12.2020

*** ڈوئچے ویلے: امریکہ میں ایک نیلام گھر میں فروخت کےلئے پیش کیا جانے والااور اناطولیہ سے متعلق ایک ہزار 700 سالہ قدیم مجسمہ 60 سال کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ آیا۔

 

*** نیوز سائٹ ٹاگسچاو: جرمنی دوبارہ سے بند ہو رہا ہے۔ چانسلر اینگیلا مرکل اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کے درمیان 16 دسمبر سے سخت کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے اطلاق کے معاملے میں اتفاق ہو گیا۔

 

*** نیوز سائٹ اشپیگل: آسٹریا کی آئینی عدالت نے پرائمری اسکولوں میں اسکارف کی ممانعت  کو خلافِ قانون   قرار دے کر مذکورہ ممانعت کو کالعدم کر دیا ہے۔

 

*** لی سائر: بیلجئیم کی وزیر انصاف کا مطالبہ، جعلی پارٹیاں بنانے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔

 

***فرانس 24: لیبر یونینوں اور سوسائٹیوں کی طرف سےسکیورٹی آئینی بِل کے خلاف  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہروں کے دوران  غیر قانونی گرفتاریوں پر شدید تنقید۔

 

*** لے پارزئین: اطالوی صحافی  کورڈئیو آگیاس نے کہا ہے کہ انہیں دئیے گئے فرانس اعزازی نشان کے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو بھی دئیے جانے کی وجہ سے وہ اپنا نشان واپس کر دیں گے۔

 

*** القدس: عراق فورسز نے موصل کے جنوب میں سکیورٹی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے 42 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

*** القدس: عراق کے وزیر پیٹرول نے کہا ہے کہ عراق ملک میں گیس فیلڈ کو وسیع کرنے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کی تلاش میں ہے۔

 

*** لا ونگارڈیا: ماہرین نے اسپین کے علاقے کاتالونیا میں کورونا وائرس وباء کے پھیلاو کی علامتوں کے مقابل عوام کو متنبہ کیا ہے۔

 

*** ٹیلے سُر: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ انتہائی دائیں بازو نے امریکی حمایت کے ساتھ وینزویلا کو دھوکہ دیا ہے۔

 

*** روسیسکایا: روس  وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے قریب غیر ملکی جاسوس طیاروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: چیچنیا میں 5.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں