عالمی ذرائع ابلاغ۔ 07.12.2020

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 07.12.2020

1540872
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 07.12.2020

***ڈوئچے ویلے:  ترکی بحیرہ اسود میں ڈرلنگ کاروائیوں کو وسیع کر رہا ہے۔

 

***نیوز سائٹ  تاگیشاو: باویریا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس  مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے نئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔9 دسمبر سے لاک ڈاون کا اطلاق ہو جائے گا۔

 

*** نیوز سائٹ فینانزن: کورونا وائرس وباء سے سخت متاثرہ جرمنی کی لفتھانسا ائیر لائن سال کے آخر تک 29 ہزار افراد کو ملازمت سےنکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

*** الدستور: امیر کویت نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد حکومت کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

 

*** الدستور: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائڈن نے سرکاری سطح پر اپنی برتری  کی ضمانت دے دی ۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ  اپنی شکست سے انکار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

*** الریا: عراقی فوج نے کہا ہے کہ سنجار میں ہم کسی بھی مسلح یا غیر مسلح طاقت کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

*** لا ونگارڈیا: ایک لاجسٹک للکار۔ کووِڈ۔19 ویکسین کی دنیا بھر میں تقسیم کے لئے 15 ہزار پروازیں کرنے کی ضرورت ہے۔

 

*** الپائس: یوروگائے کے سابق صدر تبارے وازکئیز 80 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ وہ ملکی تاریخ میں بائیں بازو کے حامی پہلے صدر تھے۔

 

*** ٹیلے سُر: وینزویلا  کے پارلیمانی انتخابات GPPپارٹی نے جیت لئے ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: نیویارک۔ ماسکو  پرواز کے تمام مسافروں کو جان کینیڈی ائیر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا۔  رشئین فیڈریشن قونصل خانے نے کہا ہے کہ تحویل اور تلاشی کی کاروائیاں طیارے میں دھماکہ خیز مواد کے شبہے کی وجہ سے  کی جا رہی ہیں۔

 

*** کامرسینٹ: سب سے بڑے اسلحہ سازوں میں روسی کمپنیوں کا حصہ دوگنا کم ہو گیا۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: امریکی جنگی طیارے 2020 کے دوران 10 سے زیادہ دفعہ روس کی مغربی سرحدوں کے قریب آئے۔

 

*** لے موند: لندن اور برسلز چٹان کے کنارے پر، بلا معاہدہ اخراج  کے سدباب کے لئے برگزٹ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

*** فرانس 24: فرانس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے سامنے بچھائے گئے سرخ قالین کے خلاف متعددسول سوسائٹیوں کا احتجاج۔

 



متعللقہ خبریں