عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 19.11.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1530669
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 19.11.2020

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

ڈوئچ ا ویلے: تحقیق: جرمنی میں 16.5 فیصد غیر ملکی  دشمنی۔

 

زیت آن لائن: بائیو ن ٹیک کمپنی کی تیار کردہ ویکسین امریکہ میں منظوری کی منتظر ہے۔

 

ٹیگسچاء۔ جرمنی: برلن (جرمنی کے دارالحکومت) میں کورونا وائرس کے اقدامات کے خلاف  احتجاج۔

نیوزباہ: سینیٹر مِچ میک کونل نے (امریکی صدر ڈونلڈ) ٹرمپ کو افغانستان اور عراق سے تیزی سے انخلا کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ ۔

 

الرایا: شمال مشرقی عراق میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے  ڈپو کو  تباہ کردیا گیا۔

 

ایلدستور: عرب اتحاد نے سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے  ڈران کو تباہ کرنے کا اعلان  کردیا ۔

 

لی فگارو: کوروناوائرس : فرانسیسی (دوا ساز کمپنی) ڈیلفرم،  فائزر اور بائیو ن ٹیک کی ویکسین تیار کرے گی۔

 

لی پیرسین: قرانطینہ : (فرانس) حکومت نے جزوی بے روزگاری کے لئے 33 ارب یورو مختص کیے (نوٹ: جزوی بے روزگاری کورونا  سے متاثرہ  ملازمین کے  کاروباروں کے لئے ریاستی امداد کا پروگرام ہے)۔

 

ایل پائس: (اسپین) کینری جزیرے میں مہاجرین  کا  بحران،  سیاسی بحران کا سبب بن رہا ہے۔

 

ال منڈو: (اسپین) اسپین کی وزارت صحت  نے  میڈرڈ ، کاتالونیا اور مرسیا کے علاقوں  میں اس وقت تک نئی قسم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کو فارمیسیوں کی جانب سے  جب تک تربیت یافتہ صحت کے عملےکےمتعین نہیں  کرلیا جاتا ٹسٹ کرنے کی  اجازت نہیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

ٹیلی سورس: (وینزویلا) میکسیکو کے سابق وزیر دفاع سالواڈور سینفیوگوس کو امریکہ نے اپنے خلاف لگائے گئے منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تمام الزامات سے  بری کردیا ہے  اور وہ نیو یارک شہر سے میکسیکو واپس  پہنچ گئے ہیں۔

گیزیتا   روس: امریکی کانگریس نے روسی مخالف رہنما   ناوالنی کو زہر دینے پر روس کے خلاف نئی پابندیوں پر مشتمل ایک بل منظور  کرلیا ہے۔

 

لینٹا۔  روس :  روس کے نشریاتی ادارروں کے غِیر ممالک میں سینسر لگائے جانے کے جواب میں  روس نے بھی غیر ملکی  انٹرنٹ پلیٹ فام  کو بلاک کرنے  سے متعلق ایک خاکہ بل بحث  کے لیے پیش کیا ہے۔

 

طا س ایجنسی: فرانسیسی سینیٹ بالائی قارا باغ  کی آزادی کو قبول کرنے  سے متعلق بل پر بحث کرے گا۔



متعللقہ خبریں