عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 26.10.2020

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 26.10.2020

1515992
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 26.10.2020

*** نیوز سائٹ بِلڈ: جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے کہا ہے کہ انسانوں کا، کورونا وائرس کے بارے میں، زیادہ منّظم اور اصول و قواعد کا زیادہ پابند ہونا ضروری ہے۔

 

***  ڈوئچے ویلے: جنوبی امریکہ کے ملک چلّی میں عوام کی اکثریت نے نئے آئین کے لئے ووٹ کا استعمال کیا۔

 

*** لا ونگارڈیا: اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک نئی الارم صورتحال کا اعلان کر دیا ہے جو ماہِ مئی تک جاری رہے گی۔

 

*** الپائس: اسپین میں الارم صورتحال کی وجہ سے رات  کے وقت کرفیو  کے اطلاق کے بعد پہلی رات گلیاں سنسان ہو گئیں۔

 

*** انفوبائے: چلّی نے عوامی اکثریت کی منظوری سے نیا آئینی بِل منظور کر لیا ۔

 

*** القدس العربی: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات جیت گئے تو وزیر دفاع، خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور تفتیشی بیورو  کے ڈائریکٹر کو عہدوں سے ہٹا دیں گے۔

 

*** الریا: متحدہ عرب امارات اسرائیلی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم خریدنا چاہتی ہیں۔

 

*** الرایا: سوڈان، امریکہ کی دہشتگردی فہرست سے باہر ہے۔

 

*** لے موند: اسپین میں کرفیو  اور ہنگامی حالات کا اعلان ۔ اٹلی میں سینما اور تھئیٹر بند کر دئیے گئے۔

 

*** فرانس 24: فرانس نے متعدد ممالک میں جاری فرانسیسی مال کے بائیکاٹ  کی مہم کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

*** لبریشن: یومیہ 52 ہزار مریضوں کے ساتھ فرانس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

*** ریا نووسٹی: روس میں جون سے اگست 2020 میں بیروزگاری  کے اعداد و شمار میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ۔ سب سے زیادہ بیروزگاری انگوشیٹیا اور چیچنیا جمہورتیوں میں دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: امریکہ کے صدارتی امیدوار جو بائڈن نے روس کو امریکہ کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔

 

*** تاس: بیلا روس فورسز نے کل انتخابی نتائج کے خلاف کئے گئے مظاہروں میں 290 افراد کو حراست میں لے لیا۔



متعللقہ خبریں