عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

16.10.20

1510275
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن نیوز ویب سائٹس

ڈوئچے ویل: جرمنی کو  کورونا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، جرمن  اسپتالوں کی یونین نے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

تاگیس شاو: جرمن چانسلری میں آٹھ گھنٹے تک کورونا کا اجلاس ہوا ،تدابیر موسم خزاں میں  برقرار رکھنے کا فیصلہ 

 ہسپانوی اخبارات

 الپائس: ہسپانوی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں بارز اور ریستوران بند کیے جائیں گے۔

لا رازون: یورپی یونین  نے  کورونا کے باعث اسپین میں وبا کا نقشہ سرخ رنگ میں بدل گیا

ٹیلی سور: وینیزویلا کے صدر مادورو نے کہا ہے کہ لاطینی امریکی  عوام نے امریکہ کے حملوں اور دھمکیوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔

 فرانسیسی اخبارات

 لا پاریسیاں: کورونا نے عمر رسیدہ افراد کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

 لے فیگارو:لیبیا کا حکومت فرانس  سے مطالبہ ہے کہ وہ شمالی افریقی ممالک  سے لیبیا کے سیاسی حل میں مدد کےلیے درخواست کرے۔

لے موند:فرانس میں کرفیو، وزیر ثقافت روزلین باشلیٹ نے  بعض ثقافتی سرگرمیوں کے لیے اس میں لچک  پیدا کرنے کا دفاع کیا ہے۔

عربی اخبارات

القدس العربی:   ترک ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے  آرمینی فوج کا ایک ارب ڈالر کا سامان تباہ کیا گیا ہے : آذربائیجان

الجزیرہ:  کورونا،فرانس میں کرفیو ،برطانیہ میں الارم بلند کر دیا گیا،یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین نے بھی خود کو زیر قرنطینہ کر لیا ہے۔

الرایہ:ترحونہ کی اجتماعی قبریں  مشرقی لیبیا کے باغی لیڈر جنرل حفتر کے قتل عام  کی تازہ مثال ہیں : حکومت لیبیا

روسی نیوز پورٹلز

 ریا نووستی: ماسکو کی عوام ذرائع نقل و حمل میں بلا ماسک سفر نہیں کر سکیں گے۔

 لینتا: روس میں کورونا  میں شدت دس نومبر تک جاری رہنے کا امکان ۔

ایزویستیا: روسی حکومت  نے ملکی آبادی میں کمی کی شرح  پر تشویش ظاہر کرتےہوئے  کہا ہے کہ  سن 2024 میں ملکی آبادی میں بارہ لاکھ افراد کی کمی ہو سکتی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں