عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 05.10.2020

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 05.10.2020

1503075
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 05.10.2020

*** الجزیرہ : یورپ کی طرف سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے کہا ہے کہ آرمینیا کاقارا باغ سے انخلاء امن کی شرط ہے۔

 

*** الریا القطریا: افغانستان کے صدر اشرف غنی آج بروز سوموار قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ غنی کل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

 

*** القدس العربی: کورونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گاڑی کے اندر سے ہاتھ لہرا کر اپنے حامیوں کے سلام کا جواب دیا اور ہسپتال واپس لوٹ آئے۔

 

***ڈوئچے ویلے : وزارت خارجہ نے آرمینیا کے آذربائیجان  کے شہر گنجہ پر شہریوں کو ہدف بنا کر کئے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔

 

*** نیوز سائٹ ویلٹ : سروے کے مطابق صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے رقیب جو بائڈن ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان سے 10 پوائنٹ آگے نکل گئے ہیں۔ وباء کو سنجیدگی سے نہ لینے کی وجہ سے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

 

*** نیوز سائٹ فینانزین: مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی تلاش کے معاملے میں عدم مفاہمت کے موضوع پر ترکی اور یونان  کے درمیان تناو میں کمی ممکن ہے۔

 

*** لے فگارو: فرانسیسی باشندے صدر امانوئیل ماکرون کی ریٹائرمنٹ اصلاحات کی پہلے سے کہیں زیادہ مخالفت کر رہے ہیں۔

 

*** فرانس 24: کووِڈ۔19 کے معاملے میں پیرس ہائی الرٹ ہو گیا، ریستوران بعض شرائط کے ساتھ کھُل سکیں گے۔

 

*** لے پارزئین: نیو کالیڈونیا میں منعقدہ ریفرینڈم میں فرانس سے آزادی  کو  53.26 فیصد ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا گیا۔

 

*** الموندو:  اسپین  محکمہ قومی سلامتی  نے جنوری سے مارچ  تک الارم کنڈیشن سے قبل وزیر اعظم پیدرو سانچز کو کووِڈ۔19 کے بارے میں کم از کم 11 دفعہ متنبہ کیا تھا۔

 

انفو بائے: چلّی میں احتجاجی مظاہروں کی دوران ایک پولیس اہلکار کا ایک بچے کو دریا میں پھینکنا بغاوت کا سبب بن گیا ہے۔

 

*** الپائس: ارجنٹائن حکومت اپنی کرنسی 'پیسو' کی قدر میں سخت  گراوٹ کے سدباب کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ قرضہ دہندوں سے طے کئے گئے سمجھوتے نے ملکی کرنسی پر اعتماد  کے بحران کو متاثر نہیں کیا۔

 

*** آر بی کے: روسی باشندوں کے 70 فیصد سے زائد کا کہنا ہے کہ وہ کووِڈ۔19 ویکسین کے لئے تیار نہیں ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ نیوز: ماہِ ستمبر میں 5 لاکھ سے زائد روسی سیاح انطالیہ آئے۔

 

*** نیوز سائٹ ایوو روس: بیلاروس اور روس کے درمیان فوجی تعاون میں تقویت نیٹو کو پریشان کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں