عالمی ذرائع ابلاغ 28.09.2020

عالمی ذرائع ابلاغ 28.09.2020

1498626
عالمی ذرائع ابلاغ 28.09.2020

*** ڈوچے ویلے: کاکیشیا نے کہا ہے کہ آذربائیجان کا علاقہ پہاڑی کھارا باغ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان شدید جھڑپوں کا سبب بن رہا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ پیگل: یونان کے جزیرہ میدیلی میں موریا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے بعد بدھ کے روز 50 نابالغ مہاجر بچے جرمنی جائیں گے۔

 

*** نیوز سائٹ ٹیگس چاو: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رُتھ بیڈر گینزبرگ کی جگہ کنزرویٹیو جج ایمی کونے بیرٹ کو  نامزد کیا ہے۔

 

*** ازوستیا: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو  نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی طرف سے استعفے کی اپیل کے جواب میں کہا ہے کہ ماکرون نابالغ سیاست دان ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ ویڈوموسٹی: روزنامہ اشپیگل کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے چیرٹیے کلینک میں روسی حزب اختلاف کے لیڈر  ایمیکسی ناوالنی سے خفیہ ملاقات کی۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے آرمینیا کو 'ترتر' پر فائرنگ بند کرنے کی آخری بار وارننگ دی ہے۔

 

*** الریا القطریا: اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے ماہِ نومبر میں انتخابات کی تیاریوں کے دائرہ کار میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔

 

*** وطن: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین سے پہلے وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ملین تک جا سکتی ہے۔

 

*** الپائس: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیادہ پہلے کووِڈ ۔19 حفاظتی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے تھیں۔

 

*** الموندو: اسپین 2.2 ٹریلین خارجہ قرضوں کے ریکارڈ تک پہنچ گیا۔

 

***ٹیلے سُر:  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے غیر قانونی اقتصادی، مالی اور تجارتی محاصرے کے باوجود ہماری حکومت کووِڈ۔19 کی بہترین ادویات کی ضمانت دیتی ہے۔

 

*** لے فگارو: فرانسیسیوں کی اکثریت سابق وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کی  سیاسی زندگی میں واپسی کی خواہش مند ہے۔

 

*** فرانس 24: دارالحکومت پیرس میں نائٹ کلبوں کے مالکان کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں ریستورانوں اور نائٹ کلبوں کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 

*** لے پارزئین: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ صدارت سنبھالنے کے سال یعنی 2016 میں صرف 750 ڈالر وفاقی ٹیکس ادا کیا۔



متعللقہ خبریں