عالمی ذرائع ابلاغ۔ 21.09.2020

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 21.09.2020

1494494
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 21.09.2020

*** الریا القطریا: مصر میں صدر عبدالفتاح السیسی کےخلاف مظاہرے۔

 

*** وطن: امریکہ میں کی گئی  ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس  مریض کے دماغ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

*** المستقبل: یونان کے جزیرہ ساموس  میں واقع مہاجر کیمپ میں آتشزدگی۔

 

***ڈی ویلٹ: جینا شہر کے ایک چوک کا نام NSU  کے ہاتھوں قتل ہونے والے انور شیمشک کا نام پر انور شیمشک اسکوائر رکھ دیا گیا۔

 

*** ڈوئچے ویلے: جرمن  وہیکل سپلائر ہزاروں ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں۔

 

*** لے فگارو: اسکولوں میں قرنطینہ کی وجہ سے طالبعلموں کے درمیان ذہنی  سطح کے فرق میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

*** لے موند: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون، نوجوانوں کے لئے مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لئے، بعض میکانزموں کو دوبارہ فعال کرنا چاہتے ہیں۔

 

*** لا ونگارڈیا: میڈریڈ نے وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے لئے آج سے 8 لاکھ 50 ہزار انسانوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے۔

 

*** پرنسا لاطینا: وینزویلا کووڈ۔19 کی وجہ سے عائد قرنطینہ کو آج سے نرم کر رہا ہے۔

 

*** الیونیورسل: کووڈ۔19 ویکسین ٹرائل کے دوران،آسٹرا زینیکا  کے دوسرے رضا کار میں ایک نامعلوم عصبی بیماری  سامنے آئی ہے۔

 

*** ریا نووستی: ہیمبرگ کی اسمبلی ممبر   اور جرمنی کے لئے متبادل پارٹی کی رکن اولگا پیٹرسن نے کہا ہے کہ نارتھ اسٹریم۔2 پائپ لائن کی وجہ سے امریکہ نے دھمکیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

*** گازیتا ڈاٹ آر یو: امریکہ نے روس کے ساتھ اسٹریٹجک اسلحے کی کمی کے سمجھوتے "نیو سٹارٹ " کی مدت میں توسیع  کے لئے بعض شرائط  پیش کی ہیں۔

 

*** آر بی کے: روسی میڈیا نے وزارت خزانہ خبر رسانی کے شئیر کردہ  اور روسی شہریوں  کے امریکی بینکوں میں اکاونٹوں سے متعلق اعداد و شمار شائع کر دئیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں