عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 20.07.20

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 20.07.20

1458290
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 20.07.20

***فرینکفرٹ الگمائنے زیتنگ: اسرائیل میں حکومت کی کورونا جدوجہد پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ۔

 

*** سیوڈٹشے زائتنگ: جرمنی میں بذریعہ ای میل انتہائی دائیں بازو کے حامی دھمکی آمیز پیغامات کا سلسلہ جاری۔

 

*** ڈوچے ویلے: امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس اور آریزونا میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات میں اضافے کی وجہ سے مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ نہیں رہی۔

 

*** فرانس 24: فرانس میں کووِڈ۔19 کے دوبارہ شدت پکڑنے کے بعد سوموار کے دن سے عوامی جگہوں پر ماسک پہننے کی پابندی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 135 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔

 

*** لے سائر: بیلجئیم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 61 فیصد اضافہ۔

 

*** فرانس 24: امیرِ کویت کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا، "خلیجی علاقے کے ثالث" کی صحت کے بارے میں اندیشے۔

 

*** الریا القطریا: سعودی عرب بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں سرفہرست۔

 

*** الامارات الیوم: شام کے عوام نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے بیلٹ باکس پر۔

 

*** وطن: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کے دوران روس فوجی مشقیں کر رہا ہے۔

 

*** الپائس: برسلز کا دباو، اسپین حکومت کو اس کے تیار کردہ ورکنگ اصلاحات پیکیج میں تبدیلی پر مجبور کر رہا ہے۔

 

*** الناکوآئینل: کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کی وجہ سے لاطینی امریکہ کے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے۔ کم از کم 8.5 ملین افراد کے بیروزگار ہونے کی توقع۔

 

*** نیوز سائٹ گازیتم: روس میں کووِڈ۔19 ویکسین کے کلینیکل تجربات کے خوش کن نتائج: بُردینکو ہسپتال میں ویکسین کے کلینیکل تجربات مکمل ہونے کے قریب اور آخری رضا کار گروپ ڈسچارج ہو گیا۔

 

*** کومرسینٹ: چارٹر پروازوں کے آغاز کی صورت میں 3.5 سے 4 لاکھ روسی سیاح ترکی کا رُخ کریں گے۔

 

*** ریا نووسٹی: اطالوی سائنسدانوں نے کووِڈ۔19 کے خاتمے میں الٹراوائلٹ شعاعوں کے موئثر اثر کو ثابت کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں