عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

08.07.20

1451376
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے: ’’شنتوپ دوبارہ سے ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب‘‘ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی  کے ممبر ِ اسمبلی رائے دہی  کے ساتھ  تیسرے مرحلے میں 328 ووٹ لیتے ہوئے دوبارہ سے ترک  گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر چُن لیے گئے  ہیں۔

اے آر ڈی : متحدہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے سرکاری طور پر علیحدگی اختیار کر لی۔

نیوز ویب سائٹ اسڑن: امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کمی آرہی ہے

الرایہ : اقوام متحدہ : شام میں روز مرہ کی زندگی کا جاری رہنا ترکی سے آنے والی  امداد پر منحصر ہے۔

روزنامہ وطن: عرا ق نے  اعلان کیا ہے کہ یہ سٹریٹیجی ماہر حشام الا ہاشمی کا قتل کرنے والوں کو  ہر گز نہیں چھوڑے گا

الا مارات الا یوم: متحدہ امریکہ سرکاری طور پر عالمی ادارہ صحت کی رکنیت سے علیحدہ ہو گیا

الا پائس:  فرانسیسی حکومت  اولڈ ہاؤسسز میں اموات کی تعداد کو 27 ہزار 359 کے طور پر بیان کر رہی  ہے تا ہم  شہر کے اعدا د وشمار کے درست ہونے پر قطعی  سوچ کے مالک نہ ہونے کی بنا پر اس حقیقت کو رائے عامہ پر آشکا ر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

الا موندو: اساتذہ نے کاتالانی یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں کی گئی تفریق بازی کی مذمت کی ہے کیونکہ  امتحان میں ہسپانوی زبان میں سوالات کا جواب دینے کے خواہاں طلبا کو ’’ہسپانو ی زبان میں امتحان میں بیٹھنا چاہتا ہوں‘‘ خلفیہ بیان دینا پڑتا ہے۔

تیلے سُر: ہسپانوی فارمولا ون کے ڈرائیور فرناندو الونسو 2021 میں فارمولا ون  میں واپس لوٹیں گے۔

فرانس  24:  فرانس میں قائم ہونے والی  جین کاستیکس حکومت  نے کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد کیا

لےموند: اطلاع  کے مطابق برازیلی صدر ہیر بولسونارو کا کورونا ٹیسٹ مثبت

لے فیگارو:  امریکہ کی صحت کی عالمی تنظیم سے سرکاری طور پر علیحدگی

آربی کے نیوز سائٹ:  چین نے ، روس اور امریکہ کے مابین سٹریٹیجک اسلحہ کی تخفیف کے  معاملے پر مذاکرات میں  امریکہ کے جوہری اسلحہ کی سطح کو چین کی حد تک کم کرنے  کی سوچ رکھنے کی ہی صورت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

لینتا: روس کوسموس صدر کے مشیر ایوان سافرونووف  چیکیا کے  لیے جاسوسی کے الزام کے ساتھ پکڑے گئے

طاس نیوز ایجنسی: روس اور چین  نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو جرمنی اور بیلجیم کی جانب سے پیش کردہ ’شام کوا نسانی امداد کی  بلا کسی رکاوٹ کے ترسیل ‘ کے معاملے پر بل کو ویٹو کر دیا

 

 



متعللقہ خبریں