عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

07.07.20

1450546
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربی:  برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو سے ٹیلی فون پر ملاقات  میں  کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کے الحاق  منصوبے پر خدشات رکھتے ہیں۔

الجزیرہ، قطر:  نہدا بیراج کے  معاملے میں تنازعات پائے جانے والے مصر اور ایتھوپیا  کے مابین مذاکرات کا ایک نیا دور شروع

الرایہ:  قطر:  عرب ۔ چین تعاون مشترکہ مفادات پر مبنی ہے

الا پائس : ہسپانوی حکومت   آج کے کابینہ اجلاس کے بعد مشکلات سے دو چار خاندانوں کے لیے  ان کے مکانات سے نکالنے اور کرائے کی ادائیگی  کے عمل کو 30 ستمبرتک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرے گی

لا گاردیہ:  میکسیکن صدر اینڈرش مینول لوپیز  بروز منگل دورہ امریکہ کے دوران  صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سے دو بار مذاکرات کریں گے

انفوبائے، ارجنٹائن:  صدر ژیئر  بولسونارو  کا بعض شکایات کے باعث کورونا ٹیسٹ کیا گیا

دوئچے ویلے: حکومتِ جرمنی  کے سیاحتی امور کے ذمہ دار تھامس بریب نے  کورونا وبا کی بنا پر ترکی کے سفر پر پابندی کے انتباہ کو قلیل مدت کے اندر ہٹائے جانے کے مثبت اشارے دیے ہیں

تاگیس چاؤ: اعلان کیا گیا  کہ جرمنی نے اس  ملک میں متعین امریکی فوجی دستوں کے لیے 10 برسوں میں ایک ارب یورو  خرچ کیے ہیں

نیوز ویب سائٹ زیت: جرمنی میں دفترِ داخلہ کی  جانب سے سیکیورٹی ادارے میں نسل پرستی کے معاملے پر تحقیقات  کرنے کے اعلان کو منسوخ کیا جانا ، رد ِ عمل کا موجب بنا ہے

لے سوئر:  کورونا وائرس: اینٹی باڈیز پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اجتماعی قوتِ مدافعت   پیدا ہونے کا احتمال تا حال کافی معدوم ہے

لے موند: فرانس میں جین کاستکس  حکومت کی تازہ صورتحال:  چند غیر متوقع شخصیات کے علاوہ  کوئی بڑی تبدیلی  کا مشاہدہ نہیں ہوا

لے پیریزیئن :  فرانس میں سوشلسٹ پارٹی کے سیکرٹری اول  اولیویئر فاؤرے :  یہ  حکومت    نہیں بلکہ شاہ بننے کی خواہش رکھنے والے ایک صدر کا خبط ہے

روسی نیوز ویب سائٹ، لینتا: روسی نائب وزیر  خارجہ سرگئے ریابکووف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روس کے مخالف فریق   ہونے کے اعتماد کو   کھو دیا ہے

روسی اخبار از وسطیہ: روسی کاروباری مراکز کے نصف کے قریب نے اپنی سرگرمیوں کو بحال کر دیا ہے

روسی نیوز ایجنسی، طاس:  ریشین فیڈریشن  کی کابینہ نے روسی سفیروں کے لیے دہری شہریت پر پابندی عائد کرنے والے مسودہ قانون کی منظوری دے دی

 


 

 



متعللقہ خبریں