عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

01.07.20

1446989
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

 نیو ز ویب سائٹ ویلٹ: جرمن وزیر ِ دفاع اینگریت کرامپ۔ کیرین بایور  انتہائی دائیں بازو کی سرگرمیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد جرمن فوج سے منسلک کمانڈو خصوصی قوتوں کی از سر نو تشکیل اور اس کے بعض یونٹس کو بند کرنے کی تیاریوں میں ہیں

دوئچے ویلے:  یورپی  یونین کے ممالک  نے یکم جولائی سے 14 ملکوں کے ساتھ آمدورفت کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اشپیگل: جرمنی میں  فی گھنٹہ  کام کی اجرت کو 9.35 یورو سے مرحلہ وار 10.45 یورو تک بڑھا دیا جائیگا

القدس العربی: اسرائیل کے فلسطینی سر زمین کے ساتھ الحاق کے منصو بے کے  خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور یورپی  ممالک کی جانب سے خود مختار مملکتِ فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل کے لیے سیاسی رابطے جاری ہیں

الرایہ، قطر: انسدادِ دہشت گردی کے لیے دوحہ میں اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ دفتر کھولنے کی  کاروائیاں  تیزی سے جاری ہیں

الجزیرہ:  ایک امریکی ماہر نے کورونا وائرس کے  معاملے میں تدابیر پر عمل درآمد  کا رخ ایک غلط رخ کی جانب جانے  پر خبر دار کیا ہے،  الجزائر میں یومیہ کیسسز کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

الا پائس:  ہسپانوی معیشت سال کی پہلی سہ ماہی میں تاریخی سطح کی کساد بازاری سے دو چار ہوتے ہوئے  5.2 فیصد کی شرح کا مندی کا شکار ہوئی ہے

انفو بائے، ارجنٹائن: چاوزم   اعلی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کو ماہ دسمبر میں منعقد کیے جانے اور ممبرانِ پارلیمنٹ  کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے

لا وان گاردیہ: یورپی یونین جرمنی سے کورونا وائرس بحران  سے نجات پانے کی راہ تلاش کرنے کی توقع رکھتی ہے

 لے فیگارو:  یورپی یونین  نے  17 مارچ سے ابتک عام وبا کی بنا پر بند ہونے والی سرحدو ں کو 14 ممالک کے لیے کھول دیا ہے، ان میں متحدہ امریکہ شامل نہیں

فرانس 24: ایئر بس  کووڈ۔19 بحران کے باعث پیدا ہونے والی مالی بحران کے باعث 15 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دے گی، جن میں سے 5 ہزار فرانس میں کام کر رہے ہیں

فرانس 24: فرانس  کی موٹر  گاڑیوں کی منڈی  کئی ماہ کی گراوٹ کے بعد ماہ جون سے بلندی کی جانب مائل ہو گئی ہے

آر بی کے نیوز ویب سائٹ: نیو یارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ روس  کے طالبان کے ساتھ ’معاہدہ‘ طے کرنے  کے دلائل موجود ہیں

از وسطیہ: عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ملیسا وویونوچ نے روس کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے

نیوز ویب سائٹ گازیتہ: روسی صدر ولا دیمر پوتن اور وائٹ ریشیا کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو  نے روسی شہر رجیو  کے جوار میں سوویت فوجیوں کے مجسمے کی نصبی کی تقریب میں شرکت کی

 



متعللقہ خبریں