عالمی ذرائع ابلاغ 29.06.20

عالمی ذرائع ابلاغ 29.06.20

1445403
عالمی ذرائع ابلاغ 29.06.20

*** الدستور: فلسطین تحریک آزادی کی انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات نے کہا ہے کہ ہم تمام عرب ممالک کی طرف سے اردن کے الحاق کے خلاف موقف کے منتظر ہیں۔

 

*** الجزیرہ : الحاق پلان کے بارے میں تمام فلسطینی گروپوں سے ایک جامع مزاحت کی اپیل کی گئی۔

 

*** الریا: اقوام متحدہ کے حکام نے دریائے اردن  کے مغربی کنارے کے الحاق کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کا مطالبہ کریا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ بِلڈ : جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسمبلی کی عمارت میں ڈکیتی کی کوشش۔۔۔۔ نامعلوم افراد نے اسمبلی کی عمارت میں آتش گیر مادے پھینکے۔

 

*** ڈوچے ویلے: جرمنی میں سستا گوشت موضوعِ بحث بن گیا۔۔۔ فیکٹریوں سے کثیر تعداد میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے اور مذبح خانوں کی خراب صورتحال نے گوشت کی کم قیمت کے مباحث کو بھڑکا دیا ہے۔ ہر ایک کی زبان پر یہی سوال ہے کہ گوشت اس قدر سستا کیوں ہے؟

 

*** الپائس: اسپین نے کوئلے سے چلنے والے 7 تھرمل پاور پلانٹوں کو بند کر دیا اور اس فوسل ایندھن کو دوبارہ زمین میں دفن کرنے کے لئے کام کا آغاز کروا دیا۔

 

*** الموندو: کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے الجزائر کے ساحلوں سے اسپین کے بالئیر جزائر کی طرف مہاجرین کے بہاو میں دوبارہ تیزی پیدا کر دی۔

 

*** النکوائنل: وینزویلا میں قرنطینہ والے علاقوں میں بینک بند رہیں گے۔

 

*** لے موند: فرانس میں 2020 کے مقامی انتخابات میں بڑے شہروں میں گرینز موومنٹ کی تاریخی فتح۔

 

*** فرانس 24: پولیس تشدد کے خلاف جدوجہد جاری، فرانسیسی شہری 'ایسا تراور' کو امریکہ میں ایوارڈ دیا گیا۔

 

*** لی سائر: یورپی کونسل کی طرف سے آمدنی کے معاملے میں ناانصافی کے موضوع پر بیلجئیم پر تنقید۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: بیلاروس کے صدر الیگزینڈرا لوکاشینکو نے کہا ہے کہ ملک کو ابھی تک تقسیم ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔

 

*** ازوستیا: کورونا وباء کے بعد روس میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

 

*** تاس: ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روسی ساختہ کووِڈ۔19 ویکسین کے ٹرائل میں شامل افراد میں کسی قسم کے منفی اثرات کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں