عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

23.06.20

1441589
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربی: سعودی عرب  نے امسال محدود  سطح کے حج کا اعلان کر دیا

الا دستور، اُردن: عالمی ادارہ صحت  نے الجزائر سمیت متعدد افریقی ممالک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ سب سے زیادہ ہونے والے مقامات کے حوالے سے خبر دار کیا  ہے اور  کہا ہے کہ افریقی ممالک میں  واقعات کی تعداد میں بلندی کا عمل جاری ہے

الرایہ، قطر: قطری  نائب وزیر خارجہ اور وزارت کے سرکاری ترجمان لولواح راشد الا خطر  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی۔قطر تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں جنہیں کٹھن حالات میں فروغ  ملا ہے

لے فیگارو: فرانسیسی پارلیمان نے  جیلوں سے رہا کیے جانے والے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی تدابیر  اختیار کرنے کی حامی بھری ہے

لے پیرزیئن: فرانس میں ملازمین کی کام کاج کو واپسی کے عمل میں تیزی لانے کے زیرِ مقصد عمل درآمد کردہ ہیلتھ پروٹوکول میں نرمی لائی جائیگی

لے سوئر: برسلز میں نسل پرستی  مخالف مظاہرو ں کے بعد ہنگامہ آرائی: برسلز شہر دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے گا

سو د دوئچے زائی تنگ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کی اختتام الہفتہ شٹوٹ گارٹ میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات  پر شدید مذمت

جرمن نیوز ویب سائٹ: مرکور : جرمنی میں کووڈ۔19 کی صورتحال: نئے متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری،  وبا کے پھیلاؤ میں تیزی کا مشاہدہ

ہینڈلز بلاٹ: جرمن سنٹرل  بیندز بینک کا   سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی زوال کا تخمینہ

الا پائس: اسپین  نے یورپی کمیشن کے تقسیم کے کوٹے سے عاری امیگریشن پلان کو مسترد کر دیا۔  اسپین برسلز  کے امیگریشن پلان   سے سرحدی  نظام میں مشکلات پیدا ہونے سے خوفزدہ ہے

اے بی سی، اسپین: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب کی بار ونیزویلا کے صدر مادورو سے ملاقات کر سکنے اور  حزبِ اختلاف  کے رہنما ہوان گوائدو پر زیادہ اعتبار نہ کرنے کا  بیان دیا ہے

الا موندو: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز نے  اطلاع دی ہے کہ  50 فیصد سے زائد ہسپانوی فرموں  کے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث ان کی ریٹنگ   گر سکتی ہے

ریا نووسطی: روسی دارالحکومت ماسکو میں اسپورٹس   سنٹرز، ڈے کیئر سنٹرز، ریستوران اور کیفے فعال کیے جا رہے ہیں

کومر سانت: امریکی دفتر ِ  خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’اوپن سکائیز ایگریمنٹ‘ کے دائرہ عمل میں روس کے ہمراہ کام کرنے کے لیے تیار ہے

رگنوم: بیلا روس  میں صدارتی انتخابات خانہ جنگی کا روپ دھار سکتے ہیں



متعللقہ خبریں