عالمی ذرائع ابلاغ 22.06.20

عالمی ذرائع ابلاغ 22.06.20

1440736
عالمی ذرائع ابلاغ 22.06.20

*** القدس العربی: لیبیا کے وزیر داخلہ کا مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو جواب: مصر کی سلامتی کو خطرہ تو ایک طرف خطرے کا اندیشہ بھی لیبیا کے عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔

 

*** الریا القطریہ: قطر نے 2022 فیفا عالمی کپ کی میزبانی کے لئے 80 فیصد تیاریاں مکمل کر لیں۔

 

*** الجزیرہ ٹی وی: صدر اور مشیر کی جنگ۔۔۔ وائٹ ہاوس کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ شخصی مفادات کے پیش نظر حرکت کرتے ہیں وہ عہدہ صدارت کے لئے موزوں نہیں ہیں۔

 

*** نیوزسائٹ زیڈ ڈی ایف: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وباء کے دوران پہلی دفعہ انتخابی جلوس کا اہتمام کیا اور جلوس سے خطاب میں جرمنی کی طرف سے ناکافی دفاعی مصارف پر تنقید کی۔

 

*** ڈوچے ویلے: ایسے وقت میں کہ جب ترکی لیبیا میں توازنوں کو تبدیل کر رہا ہے قابض خلیفہ حفتر کے اہم ترین حامیوں میں سے فرانس کا اسٹریٹجک حساب کتاب اتھل پتھل ہو گیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ ٹاگسچاو: جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ کی گلیوں میں جھڑپیں، 19 پولیس اہلکار زخمی، 24 زیرِ حراست۔

 

*** لی فگارو: آج فرانس میں تمام بچے اسکولوں کالجوں میں جانے کا آغاز کر رہے ہیں۔ حکومتی ترجمان سبتھ ندیائے نے والدین سے تعلیمی ادارے پر اعتماد کی اپیل کی ہے۔

 

*** فرانس 24: تیونس کے شہر تاتاوین  میں ملازمت کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی۔

 

*** فرانس 24: اسپین کورونا وائرس کے لئے اختیار کردہ تدابیر میں نرمی پیدا کرنے کے بعد فرانس کے ساتھ سرحدوں کو دوبارہ سے کھول  رہا ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے فرانسیسی شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

 

*** الپائس: اسپین میں حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھی اور حزب اختلاف کے ساتھ بھی وباء سے متعلق اگلے مرحلے کے بارے میں احتیاطی پیکیج پر مذاکرات کی تیاریاں کر رہی ہے۔

 

*** الموندو: اسپین میں رواں مہینے کے دوران کروائے گئے سروے کے مطابق اگر ملک میں آج انتخابات کروائے جائیں تو وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی پارٹی 28.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ سرفہرست ہو گی۔

 

*** ٹیلے سُر: بولیویا کے عبوری صدر جینینے آنیز نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک میں 6 ستمبر کو صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبنی بِل کی منظوری دے دی ہے۔

 

***نیوز ایجنسی تاس: یوکرائن ایران کی طرف سے ماہِ جنوری میں گرائے گئے طیارے کے معاملے میں بین الاقوامی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

 

*** ریا نوستی: امریکہ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے مذاکرات کے لئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ اچھی تیاری کی ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: پوتن نے کہا ہے کہ میں نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں امیدواری کے احتمال کا جائزہ لیا ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں