عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

19.06.20

1439368
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

القدس العربی: یورپی پارلیمان نے بحرینی امیر حمد بن عیسی الخلیفہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی جیلوں میں بند سیاسی  اسیروں کو رہا کر دیں۔

 الجزیرہ: فرانس کے صدر امانویل ماکروں  اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  لیبیا کی صورت حال پر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں  ،دوسری جانب  ترک وزیر خارجہ مولود  چاوش اولو نے کہا ہے کہ مشرقی لیبیا میں  حفتر ملیشیا کا زور ٹوٹ چکا ہے اور متحدہ عرب امرات کی فتنہ پروری پر مبنی پالیسیوں کا  پول بھی کھل چکا ہے۔

الرایہ القطریہ: 158 یہودیوں نے گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کی  نگرانی مین  مسجد الاقصی کے احاطے کی بے حرمتی کی ۔

فرانسیسی اخبارات

 لے ٹیمپس: کولومبیا میں  ایک سوئس یرغمال کو فوج نے بچا لیا ۔

 لے موندے   مغرب القائدہ تنظیم  کے لیڈر عبدالملک دروکدال م کی موت واقع ہو چکی ہے ۔

لا پاریسیاں: عالمی اداراہ صحت کو امید ہے کہ سن 2021 سے قبل کورونا کے خلاف دوا کی تیاری  عمل میں آ جائے گی ۔

 ہسپانوی اخبارات

 ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے شعبہ سیاحت کے لیے 4.25 ارب یورو کے امدادی پلان کا اعلان کیا۔

 الموندو: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے صدر مقام ساکرامینٹو سے کولمبس اور کیتھولیک ہسپانوی ملکہ ازابیل اول کے مجسمے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

 ٹیلی سور:  وینیزویلا میں کورونا  متاثرین  میں اضافے کے پیش نظر  سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

 جرمن نیوز پورٹلز

 اشپیگل: فیس بک نے نازیوں کی علامت کے حامل  ٹرمپ کی انتخابی مہم کے اشتہار کو ہٹا دیا ۔

 ڈوئچے ویل: جرمنی  ترکی سے موصول ہونے والی کووڈ-19 رپورٹ قبول کرے گا۔

 سوڈ ڈوئچے زائی ٹنگ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی  یکم جولائی سے  یورپی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر ماحولیات اور ڈیجیٹل موضوعات کو ترجیح دے گا۔

روسی نیوز ایجنسیاں

تاس: امریکہ میں متعین روسی  سفارت خانہ امریکی ارکان کانگریس سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ روس کو ایک خطرے کے طور پر دیکھنا چھوڑ دیں۔

 ریا نووستی : روسی فوج  جلد ہی ایک نئے طیارہ بردار میزائل نظام  کی حامل بن جائے گی ۔

 ایزویستیا: یورپی کمیشن یوکرین کے سماجی اداروں کی ترقی کےلیے 12.5 ارب یورو فنڈ دے گا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں