عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

09.06.20

1432552
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے فیگارو: پولیس تشدد و  نسل پرستی: فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسانر  فرانس میں حالات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ  نے نسل پرستی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

 لے موند: پولیس تشدد: صدر امینول ماکرون  کا حکومت پر دباؤ، صدر فرانس نے وزرا سے صلاح مشورہ کرتے ہوئے  عوام کی جانب سے پولیس تشدد کے معاملے میں مطالبات  کا جواب دینے والی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی۔

لے پیریزیئن : فرانسیسی قومی باسکٹ بال ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ فرانس ، امریکہ کو پولیس تشدد کے معاملے میں درس دینے کا اہل نہیں

نیوز ویب سائٹ بلڈ: جرمنی میں بحث میں طول،  کیایہ احتجاجی مظاہرے ہماری زندگیوں سے زیادہ اہم ہیں؟  جرمنی میں اختتام الہفتہ ہونے والے اور کورونا وائرس کی تدابیر کو نظر انداز کیے  جانے واے نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرو ں کے بعد شدید  بحث  کے ساتھ ایجنڈے میں آیا ہے۔

دوئچے ویلے: ماسک وائرس کےپھیلاؤ کا سد باب کرتا ہے، ایک تحقیق

اشپیگل: امریکی  صدر  ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کو جاری رکھنے کے خواہاں

القدس العربی: امریکی ایوان ِنمائندگان کے بعض ارکان  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شامی انتظامیہ کے خلاف ’’سیزر قانون‘‘ پر  سختی سے عمل درآمد  کا مطالبہ کر ر ہے ہیں۔

الرایہ: قطر میں پیر کے روز سے  مساجد کو عوامی عبادت کے لیے کھول دیا جائیگا۔

الجزیرہ: قطر ماہ جون کے وسط سے شروع کرتے ہوئے کورونا تدابیر کو 4 مراحل میں ہٹائے گا۔

ریا نووسطی: ماسکو میں  کرفیو کے نفاذ اور ڈیجیٹل ٹرانزٹ  ڈیکومنٹ کے عمل درآمد کو ہٹا دیا گیا ہے

از وسطیہ: روسی شہریوں کا 25 فیصد امسال ملک کے اندر  ہی چھٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

لینتا: لیبیا میں روس کی جانب سے دو فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے کی خبریں سامنے آرہی  ہیں۔

الا موندو:  اسپین آنے والے پہلے 5 ہزار سیاح جزائر بالیئر  کو ترجیح دینے والے جرمن شہری  ہیں۔

الا پائس: میڈرڈ  کے  اسپتالوں نے عمر کی بنا پر اولڈ ہاؤسسز میں مقیم مریضوں کا علاج معالجہ نہ کرنے کا اعلان کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ’’75 سال سے زائد عمر کے لوگ ہم سے رجوع نہ کریں۔‘‘

الا ناسیونل: ونیزویلا کے حزبِ اختلاف کے لیڈر ہوان گوائدو  کے دعوے کے مطابق لیبیا میں غیر قانونی مسلح قوتوں کے لیڈرخلیفہ حفتر کا طیارہ بروز اتوار ونیزویلا میں اترا ہے۔

 



متعللقہ خبریں