میولود چاوش اولو کی شمالی مقدونیہ کو نیٹو کی رکنیت عطا کیے جانے پر مبارکباد کا پیغام
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے شمالی مقدونیائی ہم منصب نکولا دیمیتروف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شمالی مقدونیہ کی نیٹو کی رکنیت کو تمام اتحادیوں نے منظور ی دے دی ہے
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے شمالی مقدونیہ کو شمالی اٹلانٹک تنظیم (نیٹو) کی رکنیت عطا کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے شمالی مقدونیائی ہم منصب نکولا دیمیتروف کو مبارکباد پیش کی ہے۔
میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شمالی مقدونیہ کی نیٹو کی رکنیت کو تمام اتحادیوں نے منظور ی دے دی ہے جس پر میں اپنے دوست نیکولا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خوش آمدیدکہتا ہوں ۔
نیٹو اور شمالی مقدونیہ کے درمیان الحاق پروٹوکول پر 6 فروری 2019 کو دستخط کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ، رکنیت شروع کرنے کے لئے الحاق پروٹوکول کو تمام رکن ممالک کی پارلیمنٹس سے اس کی منظوری کی ضرورت تھی۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل حینس اسٹولٹن برگ نے آج تمام اتحادیوں کی جانب سے شمالی مقدونیہ کے الحاق کے عمل کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔