عالمی ذرائع ابلاغ 10.02.20

عالمی ذرائع ابلاغ 10.02.20

1356607
عالمی ذرائع ابلاغ 10.02.20

***ڈوچےویلے: ترکی ادلب  کو فوجی کمک روانہ کر رہا ہے۔

 

*** فوکس: 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سبینا طوفان نے جرمنی میں روزمرّہ زندگی کو مفلوج کر دیا۔

 

*** اشپیگل نیوز سائٹ: فلم 'پیراسائٹ' نے سال کی بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

 

*** الریا القطریا: قطر 15 سال تک کویت کو لیکوڈ قدرتی گیس فراہم کرے گا۔

 

*** الشرق الاوسط: چین کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والی کمپنیوں کو 43 بلین ڈالر ادا کرے گا۔

 

*** المستقبل: صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نام نہاد امن پلان کو قبول نہیں کرتے۔

 

***الپائس: اسپین کی حکومت  فرانس۔جرمنی  کے محور سے ہٹ کر اٹلی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہے۔

 

***کلارین: ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈز نے اپنے دورہ ویٹیکن کے دوران متنازع  سقوطِ حمل کے موضوع پر بات چیت کی۔

 

*** الموندو: کورونا وائرس چین میں کام کرنے والی ہسپانوی کمپنیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

 

***تاس: وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ روس دوبارہ سے یوکرائن کے ساتھ  دو طرفہ شکل میں سفیروں  کی تعیناتی کے خلاف نہیں ہے۔

 

***ازوستیا: روسی حکومت نے روس میں کورونا وائرس پھیلنے کے احتمال  کے مقابل  طبّی ماسک  کے لئے اسٹریٹجک ذخیرہ  تیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 

***لینتا نیوز سائٹ: نوسربازوں نے روسیوں کے بینک اکاونٹوں سے پیسے چوری کرنے کی ایک نئی راہ ڈھونڈ نکالی۔

 

***لی سائر: بیلجئیم میں کیارا طوفان  کی وجہ سے ریلوے  اور فضائی  سفر ملتوی  اور بھاری مالی نقصان۔

 

***لی فگارو: بم حملے کے خطرے نے ماسکو کو ہلا کر رکھ دیا۔

 

***فرانس 24: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین چین کا دورہ کر رہے ہیں  جہاں کورونا وائرس 900 سے زائد انسانوں کی جانیں نگل چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں