عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

24/01/20

1346590
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

 الشرق الاوسط: امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی،عراق اور امریکہ  کے درمیان مذاکرات  ہوئے۔

 الرایہ القطریہ: قطر  نے  پابندیوں  سے متاثرہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کا حل  بلا مشروز  بات چیت کے ذریعے   تلاش کرے۔

 الوطن:  20 وزرا پر مشتمل لبنانی حکومت  قائم ہو گئی ۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے موندے : فرانس میں پینشن اصلاحات   کےلیے  متفقہ  نقطہ نظر  دور ہے ۔

لا پاریسیاں: چین کا کورونا وائرس،فرانس  میں اقدامات کر لیے گئے۔

 لے فیگارو: بیلجیئم  کے شہر  زی بروج     میں  ایک ٹرک سے 23 تارکین وطن  بازیاب کیے گئے۔

  ہسپانوی اخبارات

 الموندو: وینیزویلا میں خود ساختہ صدارت کا اعلان کرنے والے خوان گویڈو  نے جرمنی اور فرانس سے حمایت حاصل کرلی ۔

انفوبائی: پیرو کے صدر مقام لیما  میں ایک آئل ٹینکر   پھٹ گیا جس   کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک  اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 ال کامرسیو: وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے  ملک میں انتخابی عمل  کی نگرانی کےلیے  اقوام متحدہ سے ایک مبصرین   کا وفد بھیجنے کا  مطالبہ کیا ہے ۔

 روسی اخبارات

 تاس: چین نے روس کی طرف سے  سلامتی کونسل کے مستقل  ارکان کا اجلاس    طلب کرنے کی حمایت کر دی ۔

ایزویستیا: جرمنی نے  روس کے خلاف لگی پابندیاں  ختم کرنے کا  مطالبہ کر دیا ۔

 ریا نووستی : امریکی  دفتر خارجہ نے شام میں  روسی اور امریکہ فوج کے درمیان  جھڑپ کی تصدیق  کر دی  ۔

 جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل:  جنوبی قبرصی لیڈر اناستاسیادیس نے   بحیرہ روم میں ترکی کے ساتھ کشیدگی پر جرمن چانسلر سے  مدد طلب کی ہے۔

 ڈی ویلٹ : ٹرمپ انتظامیہ  نے  حاملہ خواتین  کےلیے امریکہ کے سیاحتی ویزے کے نئے قواعد  متعارف کروا دیئے۔

 اشپیگل آن لائن: صدر ایردوان     استنبول میں چانسلر مرکل سے ملاقات کر رہے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں