عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 22.01.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 22.01.2020

سامعین کرام۔     عالمی  پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہم  شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

الشرق الاوسط (سعودی برطانوی): عراقی وزیر اعظم  نے کہا ہے کہ  ان کے  شہریوں کی صورِتِ حال  دیگر ممالک کے  شہریوں کی   صورتحال سے  تشویش ناک ہے۔

الرایہ  القطریہ  ادلیپ میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور  ان افراد میں  ایک ہی خاندان کے 7 بچے بھی شامل ہیں۔

المستقبل (لبنان): لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بیروت میں مظاہرے کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ڈائی ویلٹ: ڈیوس سربراہی اجلاس  میں  آب و ہوا  میں تبدیلی کا  موضوع ایجنڈے پر ۔

سڈوڈوچے زیتونگ: لیبیا میں فائر بندی پر عمل درآمد ۔  تیل کی  ترسیل  پر پابندی جاری ۔

ڈائچ اویلے: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے وزیر اعظم "میخائل مِشوس تین" کی  قائم کردہ  نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔

لی فگارو (فرانس): ایک لاکھ  32 ہزار  پناہ گزینوں  نے  سن 2019  میں  درخواستیں دیں  ، فرانس میں سیاسی پناہ کی مانگ میں اضافہ جاری ہے۔

لی مونڈے (فرانس): ایمانوئل   ماکروں کے  کارپوریٹ ادائیگی  ٹیکس پر  مزید رعایت دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

لی ٹیمپس (سوئٹزرلینڈ): اقوام متحدہ نے لیبیا میں فریقین سے جنگ بندی ختم کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایل پائس: (اسپین) اسپین میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو فیصد اضافے سے خزانے پر 3.2 بلین کا بوجھ  پڑے گا ۔

لی فگارو (فرانس): ہجرت: سن 2019 میں 132،600 درخواستیں دی گئیں ، فرانس میں سیاسی پناہ کی مانگ میں اضافہ جاری ہے

ال منڈو: (اسپین) ہسپانوی وزیر خزانہ ماریا جیسیس مانٹیرو نے کل پریس کانفرنس کے بعد ایک بیان میں کہا ، "حکومت پورے سال کے بجٹ خسارے کو ختم کرنے کے ہدف تک پہنچنے والی ہے۔

 

ٹیلی سور: (وینزویلا) وینزویلا حکومت نے اپوزیشن لیڈر حوآن گائیڈو  کے  دفتر پر چھاپہ مارنے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

روزنامہ    اِزوسیتیا  روس: روسی حکومت میں تجدید نو،   روسی کابینہ  کا  نصف سے زاہد     حصہ نوجوان وزراء پر مشتمل    ہوگا۔

روسی نیوز پورٹل لینٹا  روس : پوتین نے نئی حکومت کو شہریوں کی فلاح و بہبود بڑھان میں اضافہ کرنے کا  فریضہ سونپا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی طاس: ماسکو اس سال موسمِ  سرما    تاریخ  کے  گرم ترین دونوں  کا مشاہدہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں