عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 21.01.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 21.01.2020

عالمی  پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہم  شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

الشرق الاوسط (سعودی برطانوی): صدر ایردوان: ہم نے مشیر اور ٹرینر لیبیا  روانہ کیے ہیں ۔

الرایہ القطریہ  (قطر): جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فروری میں لیبیا کے بارے میں ایک نئی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔

العام (بحرین): بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب تین میزائل آن  گرے۔

اسپیگل ڈاٹ: جرمنی میں برڈ   فلو  کا پہلا نیا کیس۔

ORF  جرمنی:   ترکی صومالیہ  کے کھلے سمندر میں تیل کی تلاش  کرے گا۔

Rtl. جرمنی:   ڈینگنڈوف  میں  کسانوں اور آب و ہوا کے محافظوں نے میرکل کے دورے کے دوران احتجاج کیا۔

ال پیس ، اسپین: طوفان میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں  اور تمام اہم  شاہرائیں ،  سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ ناقابل استعمال  ہوچکا ہے ۔ گلوریا طوفان نے خاص طور پر ویلینشیاء اور بیلاریک جزیروں کو متاثر کیا ہے ۔

انفوبی ، ارجنٹائن: یورپی سفارتکاری کے سربراہ جوزپ بورل اس بدھ کو برسلز میں حوان  گائیڈو کو شرفِ ملاقات بخشیں گے۔

ال منڈو ، اسپین: ایوو مورالیس نے بولیویا میں صدارتی انتخابات کے لئے ایم اے ایس پارٹی (سوشلزم موومنٹ) کے لئے اپنا امیدوار منظور کروالیا ہے۔

روزنامہ ایزویستیا :   اطلاع  ملی ہے کہ  روس کے ٹومسک علاقے میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق ازبکستان سے ہے۔

لینٹا  روس نیوز ویب سائٹ:  روسی صدر ولادیمیر پوتین نے آئینی ترمیم سے متعلق مسودہ قانون کو منظوری کے لئے ایوانِ زیریں دوما  میں  پیش  کردیا ہے۔

طاس نیوز  ایجنسی: منسک نے 80 ٹن  پٹرول  ناروئے سے خریدنے  کی تصدیق کی ہے۔

فرانس 24: برخاستگی کے مقدمے  میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء نے فوری رہائی  کا مطالبہ کیا ہے۔

لی مونڈے: الیاس الفلاح کو تیونس میں حکومت تشکیل دینے کے فرائض سونپ دیے گئے۔

لی پیرسین: ورسیلز میں غیر ملکی کمپنی کے مالکان سے ملاقات سے قبل فرانسیسی صدر ماکروں مخالفین کا مظاہرہ۔



متعللقہ خبریں