عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

15.01.20

1341348
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: اسرائیلی وزیر اعظم  نتن یاہو کا  کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری اسلحہ تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

الا ایام :  عراقی دارالحکومت  بغداد  کے شمالی  علاقے میں واقع امریکہ الا تاجی فوجی اڈہ میزائل کا ہدف بنا   ہے۔

الرایہ الاقطریہ: وزیر دفاع خلوصی آکار    نے لیبیا میں امن و استحکام کے قیام کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ،اشپیگل : ناکام  لیبیا مذاکرات: صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اگر امن مذاکرات سے راہ ِ فرار اختیار کرنے والے حفتر کا رویہ برقرار رہا تو پھر اسے لازمی سبق سکھایا  جائیگا۔

ٹی۔ آن لائن:  ثالث روس: ترکی اور شام ک ے درمیان ماسکو میں خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔

دوچ لینڈ فنک: لیبیا کانفرس  سے مرکل کی توقعات  کافی معدوم ہیں۔

الا پائس :  ونیز ویلا کے صدر نکولاس مادورو نے  یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو کسی تاریخ کا ذکر کیے بغیر امسال منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابی عمل کا جائزہ لینے کی  دعوت دی ہے۔

الا موندو: ہسپانوی لیڈر پیدرو سانچیز  مونکولا میں "غیر متوقع طور پر صدارت  " کریں گے سانچز حکومت  صدارت کو کانگرس میں حساب نہ دینے کی پوزیشن  پر ڈٹی ہوئی ہے۔

روزنامہ کلارین:  حکمت ِ عملی میں تبدیلی، امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ  ارجنٹائن  کے بجائے  برازیل کی اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم  کی رکنیت کی حمایت کرے گا۔

لے فیگارو: لبنانی  عوام اپنے غصے کا غبار نکالنے کے لیے دوبارہ گلی کوچو ں میں نکل رہے ہیں۔

لے موند: فرانس میں پولیس تشدد: حکومت بحث میں تیزی آنے  کے باعث اس معاملے میں ایک سرکاری اعلان کرنے پر مجبور ہو گئی ۔

لے ٹیمپس: جوہری معاہدہ: یورپیو ں کا دہرا معیار

روسی نیوز ویب سائٹ : روس ی بندرگاہ  پر کھڑے ایرانی  ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ طاس خبر ایجنسی کے مطابق مہاچ قلعے میں لگنے والی یہ آگ ا خشک سامان لادے ہوئے بحری جہاز میں لگی ہے۔

ترک روس نیوز ویب سائٹ: روس میں ترک کھانے مقبول ِ عام بنتے جا رہے ہیں، نامور ترک   شیف  روس میں پہلا ریستوران کھول رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں